?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ ملکی عوام کو کورونا وائرس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی 10 لاکھ ویکسین درآمد کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رواں ماہ کے اختیام تک چین کی دو کمپنیوں سے کووڈ 19 کی 10 لاکھ ویکسین حاصل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین دو حصوں میں پاکستان پہنچے گی۔اسد عمر نے کہا کہ پہلی کھیپ 25 مارچ جبکہ دوسری 30 مارچ کو پہنچے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ مزید ویکسین حاصل کرے گی اور چین کی دو مختلف کمپنیوں سے یہ ویکسین حاصل کی جائیں گی۔
وفاقی وزیرجو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے چیئرمین بھی ہیں، نے متنبہ کیا کہ کیسز کی شرح بڑھ رہی ہے اور لوگوں کو معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کو اپنانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایس او پیز کی تعمیل بہتر نہیں ہوئی تو حکومت سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوگی۔اسد عمر نے کہا کہ این سی او سی کا اجلاس 22 مارچ (بروز پیر) کو ہوگا جس میں صورتحال کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر صورتحال بہتر نہیں ہوئی تو سخت اقدامات کے فیصلے لیے جاسکتے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کووڈ 19 میں پھیلاؤ میں بتدریج اضافے کے تناظر میں ہفتہ اور اتوار کو ضروری خدمات کے علاوہ تمام تجارتی سرگرمیاں بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقت کے جاری کردہ ایک نوٹی فکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس اور ہوٹلز میں آؤٹ ڈور کھانا کھلانے پر بھی پابندی ہوگی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے اور اتوار کے روز ریستوران میں آؤٹ ڈور کھانے کھلانے کی سروس رات 10 بجے تک بند رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے پارسل کی اجازت ہوگی۔
دریں اثنا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر زعیم ضیا نے ایک نوٹی فکیشن میں کہا کہ دارالحکومت میں تمام ویکسینیشن مراکز اتوار اور عام تعطیلات کے روز بند رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ کے لیے 2022 ایک مشکل سال
?️ 26 دسمبر 2021موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2022 میں امریکہ کو بڑے
دسمبر
صیہونی غزہ میں مواصلاتی ذرائع کیوں بند کر رہے ہیں؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی جنگی طیاروں
اکتوبر
افریقہ کورونا کے عالمی ویکسینیشن پروگرام میں سب سے پیچھے
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ افریقی براعظم صرف
دسمبر
برطانوی حکومت کے بجٹ بحران کے حل کے لیے وعدوں کی خلاف ورزی
?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:برطانوی وزیرِ خزانہ نے بجٹ بحران کے پیش نظر مالیات میں
نومبر
پاکستان میں بھی 22اپریل کو عالمی یوم ارض منایاگیا
?️ 22 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) دنیا بھر میں سن 1970 سے ہر برس "یوم الارض”
اپریل
22 اپریل کو گلوبل کال فار غزہ کے تحت ملک گیر ہڑتال ہوگی، حافظ نعیم الرحمٰن
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا
اپریل
اقرا عزیز بھی انسٹاگرام پر چھا جانے والوں میں شامل
?️ 22 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز
مئی
ترکیہ بحران سے نکالنے کے لیے امارات کے مالی وسائل پر منحصر
?️ 18 جولائی 2025سچ خبریں: ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات پیچیدہ کشیدگی کے
جولائی