?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین کے درمیان جدید ترین دفاعی ساز و سامان کی خریداری کا بڑا معاہدہ طے پا گیا،پاکستان چین سے چالیس ففتھ جنریشن جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارے، کے جے-500 اواکس طیارے اور ایچ کیو-19 میزائل ڈیفنس سسٹم حاصل کرے گا۔
امریکی نشریاتی ادارہ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت پاکستان کا دفاعی نظام مزید ناقابل تسخیر بنے گا جب کہ پاک فضائیہ کی فضاوں پر گرفت اور خطے میں اس کی برتری میں غیر معمولی اضافہ متوقع ہے۔
یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا۔ یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جے-35 اسٹیلتھ فائٹر طیارہ چین کی معروف دفاعی کمپنی شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کا تیار کردہ ہے اور یہ عالمی سطح پر اس طیارے کی پہلی برآمد ہو گی۔
جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں کے دوران بہتر طریقے دفاع بھی فراہم کرےگا۔رپورٹ کے مطابق اسی طرح، ایچ کیو-19 میزائل دفاعی نظام پاکستان کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیتوں کو نمایاں طور پر بہتر بنائےگا۔بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس پیش رفت کے بعد شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے حصص کی قیمتوں میں 10 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا جب کہ دیگر دفاعی کمپنیوں کے حصص میں بھی 15 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
دفاعی ماہرین اس معاہدے کو پاک چین اسٹریٹیجک شراکت داری کی نئی جہت قرار دے رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ طیارے ”خاموش قاتل“ کی شہرت رکھتے ہیں اور فضاوں پر بلا شرکت غیرے حکمرانی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دیگر چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں بھی 15 فیصد تک کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔حکومت نے اپنی بڑی سفارتی کامیابیوں میں چین کی جانب سے 40 ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیاروں سمیت دیگر ڈیفنس سسٹم کی پیشکش کو بھی بیان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
ہالینڈ کے مسلمانوں کا قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ
?️ 27 اگست 2023سچ خبریں: قرآن پاک کی بے حرمتی پر ہالینڈ کے مسلمانوں نے
اگست
مشرق وسطی کا ہیرو کون، ایران یا امریکہ ؟:آبزرور
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں: آبزرور اخبار نے اپنے ایک کالم میں یمن پر واشنگٹن
جنوری
12 روزہ جنگ میں ایران کی فتح نے علاقائی دفاعی حکمت عملیوں کو کیسے بدل دیا؟
?️ 28 جون 2025یمانیون نیوز کے مطابق، جمہوری اسلامی ایران اور صہیونیستی ریاست کے درمیان
جون
بلوچستان میں ریاستی پالیسی درست نہیں، شاہ محمود قریشی
?️ 3 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی
ستمبر
سائنس دانوں کی امریکہ کے بجائے چین میں رہنے کو ترجیح
?️ 23 اپریل 2023سچ خبریں:اقتصادی تعاون اور ترقی تنظیم کے شائع کردہ اعداد و شمار
اپریل
کوشش ہوگی گرتی معیشت کو روکیں اور اسکی سمت درست کریں: اسحاق ڈار
?️ 26 ستمبر 2022 لندن: (سچ خبریں)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ
ستمبر
کیا سعودی عرب چین کو امریکی کی جگہ دے گا؟
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے عنقریب دورہ ریاض سے متعلق خبروں کے
نومبر
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی عدالتی اصلاحات کی مخالفت
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
جولائی