?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ نے اہم کردار ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان اور پولینڈ کے نائب وزرائے اعظم نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، اس دوران اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان، پولینڈ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ رادوسواف سیکورسکی کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ نے اہم کردار ادا کیا، پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار تصور کرتا ہے، جب کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور تعاون کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔
اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، اس دوران افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ بھی زیر غور آیا جب کہ دونوں ممالک دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے تعاون کو بھی بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولینڈ کے نائب وزیراعظم رادوسواف سیکورسکی نے بھارتی جارحیت پر تشویش ظاہر کی اور کشمیرپر پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید کی۔
مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
قبل ازیں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی جس میں انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹیڈیز اور پولش انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے، اس موقع پر دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم بھی موجود تھے۔
اس سے قبل، پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ رادوسواف سیکورسکی جمعرات کو 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے۔
دفترِ خارجہ کی جانب سے ’ایکس‘ پر جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پولینڈ کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ رادوسواف سیکورسکی آج دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار نے وزارتِ خارجہ میں سیکورسکی کا استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایک روز قبل دفترِ خارجہ نے بتایا تھا کہ پولینڈ کے وزیرِ خارجہ یہ دورہ اسحٰق ڈار کی دعوت پر کر رہے ہیں، بیان میں کہا گیا کہ یہ ان کا پاکستان کا دوسرا سرکاری دورہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رادوسواف سیکورسکی کا دورہ پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اسلام آباد کے وارسا کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی توثیق کرتا ہے تاکہ دونوں ممالک باہمی فائدے حاصل کر سکیں۔
جولائی میں، پاکستان اور پولینڈ نے اعلیٰ سطح کے دوروں، پارلیمانی روابط اور مذاکرات کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا تھا، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان وارسا میں ہونے والے نویں دوطرفہ سیاسی مشاورتکے دوران کیا گیا تھا۔
ان مشاورتوں میں خطے اور عالمی سطح کے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا تھا جن میں جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کی صورتحال شامل تھی۔ فریقین نے باہمی اتفاق سے فیصلہ کیا کہ اگلا دور مشاورت 2026 میں اسلام آباد میں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجی اڈے کو نذر آتش کیا گیا
?️ 31 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع ابلاغ نے منگل کی صبح اطلاع دی ہے
مئی
مورداوی: ٹرمپ کا منصوبہ تل ابیب کے عہدوں کے قریب ہے
?️ 30 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے ٹرمپ کے منصوبے کا حوالہ
ستمبر
نوکیا فونز کا عہد ختم ہونے کے قریب
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں: کئی سال تک دنیا بھر میں مقبول فون برانڈ کا
فروری
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے شہید ہونے والے فلسطینی بچوں کی تصاویر شائع کرکے اسرائیل کو بے نقاب کردیا
?️ 30 مئی 2021نیویارک (سچ خبریں) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے حالیہ اسرائیلی حملوں میں
مئی
پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد کردیئے
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیانات مسترد
جون
پنجاب میں ضمنی انتخاب پرانی انتخابی فہرستوں پر کرانے کا فیصلہ
?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں آئندہ ضمنی
جولائی
بالی وڈ کے کے کون سے مشہور اداکار پاکستان آرہے ہیں؟
?️ 16 اگست 2023سچ خبریں: بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے بالی وڈ کے
اگست
سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات، یوسف رضا گیلانی سمیت 21 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع
?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی سید یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ
مارچ