پاکستان اور ترکیہ میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 5 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ نے منگل کو تیل و گیس کی تلاش کے لیے 5 مفاہمتی یادداشتیں اور تفویضِ حقوق کی دستاویزات پر دستخط کیے اور معدنیات اور توانائی کے شعبے میں شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ان دستاویزات پر ترک وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بائرقدار کی سربراہی میں آنے والے وفد کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے گئے، جن کی وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیرِ توانائی اویس لغاری سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیہ اور پاکستان کے درمیان پیٹرولیم کی تلاش کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی، ان معاہدوں میں ایسٹرن آف شور انڈس-سی کے لیے تفویض حقوق کی دستاویز، زیارت نارتھ بلاک، سکھپُور-ٹو بلاک، ڈیپ سی بلاک اور آف شور ڈیپ ایف بلاک کے لیے پیٹرولیم کنسیشن معاہدے شامل تھے۔

وزیراعظم نے دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب ایردوان نے جون 2022 میں باہمی تجارت کو 1.1 ارب ڈالر (2021) سے 3 سال میں بڑھا کر 5 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا تھا، جبکہ 2024 میں یہ تجارت 1.4 ارب ڈالر رہی۔

سرکاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ترک پیٹرولیم نے پاکستان میں آف شور اور آن شور دونوں طرح کی تلاش کی سرگرمیوں میں شمولیت اختیار کی ہے، جو دوطرفہ توانائی تعاون میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وزیراعظم نے ترک کمپنیوں کو پاکستان کی توانائی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت بھی دی اور خطے اور عالمی حالات کی تیز رفتار تبدیلی کے پیشِ نظر دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان کا ایک وزارتی وفد جلد ترکیہ کا دورہ کرے گا تاکہ ان شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

ترک وزیر توانائی الپ ارسلان بائرقدار نے میزبانوں کو بتایا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تیل و گیس کی تلاش، توانائی انفرااسٹرکچر اور معدنیات کے شعبے میں مزید منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، ان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 5 ارب ڈالر کی باہمی تجارت کے ہدف کے حصول میں توانائی اور معدنیات میں گہرا تعاون کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے رواں سال کے اوائل میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ کانفرنس میں شرکت کو یاد کرتے ہوئے پاکستان کی وسیع معدنی صلاحیت کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ’اسی لیے میں اپنے ساتھ ایک ترک مائننگ کمپنی بھی لایا ہوں۔ یہ ترکیہ کے لیے پاکستان کے ساتھ معدنیت کے شعبے میں داخل ہونے کا ایک سنگِ میل ہے، اور ہم طویل المدتی، باہمی مفید شراکت داری کے منتظر ہیں‘۔

ماڑی انرجیز، او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے مینیجنگ ڈائریکٹرز نے اپنے جاری اور مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور ترک ہم منصبوں کے لیے شیل گیس، ٹائٹ گیس، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کے ذریعے تعاون کے روشن مواقع سے آگاہ کیا۔

ترک وفد نے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کو بتایا کہ ترک پیٹرولیم کا دفتر اسلام آباد میں اسی ماہ کھولا جا رہا ہے جس میں 10ترک شہری مقامی عملے کے ساتھ کام کریں گے، دونوں فریقین نے اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم کی خریداری کے لیے ایک مشترکہ تجارتی کمپنی قائم کرنے کے تصور کو بھی آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے سرمایہ کاری میں سہولت کاری بڑھانے اور پاکستان-ترکیہ توانائی تعاون کی مکمل صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے اشتراکِ عمل کو وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقاتوں کے دوران وزیرِ توانائی اویس لغاری نے بھی ترک نجی شعبے کے تجربہ کار اور معتبر سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں بولی کے عمل میں حصہ لینے کی دعوت دی، جس کے لیے جلد اظہارِ دلچسپی جاری کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

ایرانی سائنسداں کے قتل کے بارے میں برطانوی اخبار کا انکشاف

?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:ایک برطانوی ہفتہ وارجریدے نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں خفیہ

24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 78مریض انتقال کر گئے

?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اگرچہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز

کامران مرتضیٰ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، مدارس رجسٹریشن بل پر صدر مملکت کے اعتراضات مانگ لیے

?️ 11 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قانونی مشیر

زمانہ بدل گیا، پہلے مہمانوں کا دل سے استقبال ہوتا تھا، آجکل ان سے گھبراہٹ ہوتی ہے، حنا بیات

?️ 30 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ

امریکہ نے اپنے ایٹمی وار ہیڈز کن ممالک میں چھپا رکھے ہیں؟

?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:نیٹو کے نیوکلیئر شیئرنگ نامی معاہدے کے ساتھ ساتھ امریکہ نے

بنگوریون سے حیفا تک؛ یمن کا اسرائیل کے اقتصادی و سلامتی مرکز پر حملہ

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: عرب دنیا اور مقامی مزاحمت کی سطح پر غزہ کی

وزیر اعظم نے عرب ممالک کے اعلی حکام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ، سعودی ولی عہد محمد بن

حماس ہتھیار کہاں سے لاتی ہے؟

?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی حکومت اپنے جنگی اہداف کے حصول میں ناکام رہی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے