پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

پاکستان تاجکیستان

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری، رابطے، توانائی، علاقائی سلامتی، ثقافت اور عوام سے عوام کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور تاجک صدر امام علی رحمان نے مشترکہ ثقافتی، تاریخی اور مذہبی رشتوں میں جڑے پاکستان تاجکستان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے مشترکہ تشویش کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی نقطہ نظر کا تبادلہ خیال کیا۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ بھی موجود تھے۔

وفود کی سطح پر ہونے والی اس ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چینی صدر نے دنیا بھر میں 80 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا، بیلٹ اینڈ روٹ اینیشی ایٹیو اس کی واضح مثال ہے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان کے بھرپور اور موثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر اپنی فوج کوکم کرنا پڑا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی

?️ 30 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد

اردنیوں کا فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں مظاہرہ

?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:اردن کے دارالحکومت کے مکینوں نے مظاہرہ کرکے فلسطینی عوام کی

نواز شریف آئی ٹی سٹی میں امپیریل کالج لندن کا کیمپس بنانے کا اعلان

?️ 18 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے نواز شریف آئی ٹی سٹی میں

جعفر ایکسپریس ٹرین کے آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گرد غیر ملکی اسلحہ سے لیس تھے، سیکورٹی ذرائع

?️ 14 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان

صیہونیوں کا امریکہ پر شام کو کمزور رکھنے کے لیے دباؤ

?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں:باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت امریکی

امریکہ اور چین کے تعلقات ایک نازک موڑ پر ہیں:چین

?️ 4 جون 2025سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور

جنرل سلیمانی کی میراث خطے کے لوگوں کی آزادی کی جدوجہد ہے: ہسپانوی تجزیہ کار

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:ممتاز ہسپانوی تجزیہ کار یوسف فرنانڈیز نے جنرل قاسم سلیمانی کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے