?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی جانب سے سیزفائر پر رضامندی کی تصدیق کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، پاکستان نے ہمیشہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر خطے میں امن و سلامتی کے لیے کوششیں کی ہیں کیوں کہ جنگ کسی چیز کا حل نہیں ہوتا، اسی لیے پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا اور سیز فائر کیلئے تیارہیں لیکن اگر بھارت کوئی جارحیت کرے گا تو ہم جواب دیں گے۔
اس حوالے سے بھارتی سیکریٹری خارجہ وکرم مسروم نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے، بھارت اور پاکستان نے آج فائرنگ اور جوابی کارروائیوں کی روک تھام پر اتفاق کیا ہے، سیزفائر پر متفق ہونے کے بعد اب دونوں جانب سے فوجی کارروائیاں فوری طور پر روک دی جائیں گی اور دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹی آپریشنز 12 مئی کو ملاقات کریں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ پاکستان اور بھارت فوری طور پر سیز فائر پر متفق ہوگئے ہیں، امریکہ کی ثالثی میں ایک طویل بات چیت کے بعد مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہندوستان اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، ذہانت اور تدبر سے کام لینے پر دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اس معاملے پر تمام فریقین کی دلچسپی پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران امریکی نائب صدر وینس اور میں نے بھارت اور پاکستان کے اعلیٰ حکام سے بات چیت کی، جن میں وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف، وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر، آرمی چیف عاصم منیر اور قومی سلامتی کے مشیران اجیت دووال اور عاصم ملک شامل تھے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں نے فوری جنگ بندی اور ایک غیر جانبدار مقام پر وسیع تر معاملات پر مذاکرات کے آغاز پر اتفاق کیا ہے، ہم وزیراعظم مودی اور وزیراعظم شہباز شریف کے فہم، دوراندیشی اور امن کی راہ اپنانے کے عزم کو سراہتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
عمران خان کو نظر بند کرنے کا امکان
?️ 14 مئی 2022لاہور(سچ خبریں)سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ خبر
مئی
نیتن یاہو سیاسی اور نظریاتی وجوہات کی بنا پر جنگ روکنا نہیں چاہتے
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد
جون
سول ایوی ایشن اتھارٹی مزید اراضی کے حصول کیلئے کوشاں
?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سرزنش کے باوجود سول
دسمبر
غیر قانونی تقرریوں کا کیس: چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور
?️ 20 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسداد بدعنوانی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ
جون
چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی۔
?️ 26 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریکٹس
اکتوبر
فرانسیسی صدر میکرون کا نیتن یاہو کو خط
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ غزہ
اگست
پی ٹی آئی کے محسن لغاری راجن پور کے ضمنی انتخاب میں کامیاب
?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے محسن لغاری
فروری
پاکستانی میڈیا میں انقلاب اسلامی کی فتح کا جشن
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں: پاکستان کے مختلف ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز انقلاب
فروری