?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کی حوالگی کا کوئی باضابطہ معاہدہ موجود نہیں ہے، تاہم ضرورت پڑنے پر دونوں ممالک انفرادی کیسز پر بات چیت کرسکتے ہیں۔
پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرموں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، مگر دونوں ممالک انفرادی کیسز پر بات چیت کر سکتے ہیں اور ایسی بات چیت پر کوئی پابندی نہیں، حوالگی کی درخواستوں پر کارروائی معمول کے مطابق جاری رہتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ عمان کی جانب سے تحفے میں دیئے گئے جیگوار طیارے اس وقت قابلِ پرواز نہیں، ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کے سلسلے میں امریکہ کی امداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان اپنے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتے جب کہ اس وقت سینکڑوں کشمیری بھارت کی جیلوں میں غیرقانونی طور پر قید ہیں، بڈگام کی خاتون کے بیٹے کا معاملہ بھی اسی نوعیت کا دکھائی دیتا ہے، اس خاتون کی کہانی دل توڑ دینے والی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو این کا امدادی قافلہ پاکستان کی جانب سے کلیئر ہے اب یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ اسے اندر جانے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں، یہ امداد اقوام متحدہ کی درخواست پر بھیجی گئی ہے جب کہ کابل میں افغان سکالرز کی قرارداد کا مسودہ ابھی پاکستان نے نہیں دیکھا تاہم دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانا ایک مثبت اشارہ ہے، پاکستان اس مسودے کا انتظار کر رہا ہے اور افغان قیادت سے تحریری ضمانت چاہتا ہے، بھارت کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کرنے کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا فوجی بجٹ میں 50 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی ملٹری انڈسٹریز آرگنائزیشن کے سربراہ نے دفاعی صنعت میں خود
مارچ
عالمی ادارہ نباتات سے کپڑا بنانے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گلوبل انوائرمنٹ فیسیلٹی (جی ای ایف) کی گورننگ باڈی
جون
اسرائیلی حملے میں قطر کے عالی رہنما کے نشانہ بننے کے قریبی واقعے کا انکشاف
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے ایک قطرى ذرائع کے حوالے سے
ستمبر
اسرائیل اب بھی سعودی عرب اور واشنگٹن کے تعلقات میں مساوات سے باہر ہے
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صدر کے طور پر اپنے دوسرے دور کے دوران علاقائی
مئی
کیا حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کا اتحاد کامیاب ہو سکتا ہے؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی
اگست
کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کے دوران 4 ارب روپے کی بےضابطگیوں کا انکشاف
?️ 23 فروری 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) کوئٹہ کے بولان میڈیکل کمپلیکس میں 5 سال کےدوران
فروری
فوجی افسران کےخلاف ٹوئٹ: سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی جوڈیشل مجسٹریٹ نے پی ٹی
نومبر
زیلینسکی کی 20 نکاتی جنگ بندی تجویز سامنے آئی
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: یوکرینی میڈیا نے صدر ولودیمیر زیلینسکی کی تیار کردہ 20
دسمبر