پاکستان اور ایران نے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے تقریب میں شرکت کی، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 8 شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان جوائنٹ اکنامک فری زون پر توثیق، سویلین معاملات میں عدالتی امور پر ایم او یو پر دستخط ہوئے، پاکستان اور ایران کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے سمجھوتے، ویٹرنری اور حیوانات کی صحت سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔

اس کے علاوہ ایران کے صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی کابینہ نے مزید 2 ایم اویوز کی منظوری دیدی، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران نے ورک فورس اور فلم و سنیما میں تعاون کے لیے ایم اویوز کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ سے سرکولیشن پر الگ الگ سمریوں کی منظوری لے لی گئی، جن کے تحت دونوں ممالک میں ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، ایم او یوز کے تحت ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، ایم او یوز کے تحت ورکرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کا جائزہ لیا جائے گا، ایک دوسرے کے ممالک میں ماہر و فود کی سطح پر دورے کیے جائیں گے، اسی طرح دونوں ممالک میں فلم کے تبادلے اور سنیما کو آپریشن کا ایم ایو یو بھی ہوگا، ایم او یو کے تحت فلم کے لیے جوائنٹ پروڈکشن پراجیکٹس کیے جائیں گے، ایک دوسرے کی فلم انڈسٹری کو سمجھنے کے لیے وفود کا تبادلہ کیا جائے گا، ایم او یوز کے تحت پاکستان اور ایران میں فلم ویکس اور دیگر ثقافتی تقریبات کا انعقاد ہوگا۔

مشہور خبریں۔

کوشش کر رہے ہیں کہ لاک ڈاون نہ لگے

🗓️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافہ

🗓️ 15 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس نے پاکستان میں تباہی مچانا

امریکی پابندی سے نکلنے کے لیے ترکی کی کوشش

🗓️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: ان دنوں ترکی برکس گروپ میں شامل ہونے کی بھرپور

صیہونی حکومت کے خلاف ترکی کا تازہ ترین قدم

🗓️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں:  تعلقات کو فروغ دینے کے تازہ ترین اقدام میں ترکی

پاکستان کورونا ویکسین کی بھاری مقدار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا

🗓️ 9 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر پاکستان

وفاقی وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس

🗓️ 15 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ

ایم پیکیچ پر وزیر اعظم نے لگائی روک

🗓️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم نے حکم

مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرنے کی صہیونیوں کی نئی سازش

🗓️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے