?️
اسرائیل شام کے علاقوں قابض بنا ہوا ہے: عبوری وزیر خارجہ کا بیان
شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی نے کہا ہے کہ اسرائیل شام کی بحالی اور استحکام نہیں چاہتا اور بدستور ملک کے بعض علاقوں پر قابض ہے۔
میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف شام کی سرزمین پر قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے بلکہ اب تک ایک ہزار سے زائد فضائی حملے بھی کر چکا ہے۔ ان کے مطابق اسرائیل نے شام کے اندر مقامی سطح پر کشیدگی اور جھڑپوں کو ہوا دینے کی کوشش کی، تاہم دمشق نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ کی مدد سے معاملے کو مذاکرات کی طرف موڑ دیا۔
اسعد الشیبانی کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام کو اپنی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے کر مبالغہ آرائی کر رہا ہے۔ انہوں نے صوبہ السویداء کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی مداخلت اور خانہ جنگی بھڑکانے کی کوششوں کے باوجود حکومت نے اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت مفادات کے ٹکراؤ اور مختلف وابستگیوں سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل پر کام کر رہی ہے اور پارلیمانی نمائندگی کے حوالے سے ایک نیا تجربہ تشکیل دیا جائے گا۔
وزیر خارجہ کے مطابق پابندیوں کے خاتمے سے ترقی کے دروازے کھلے ہیں، تاہم یہ سفر کا ابتدائی مرحلہ ہے اور موجودہ توجہ ملک کی بحالی اور تعمیر نو پر مرکوز ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ شام ایک طویل جنگ سے متاثر ملک ہے، جہاں عوام اندرون و بیرون ملک منتشر ہیں اور انسانی و بنیادی ڈھانچے کے مسائل درپیش ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں جنوبی شام، خصوصاً قنیطرہ کے علاقوں میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں تقریباً روزانہ کا معمول بن چکی ہیں، جن میں شہریوں کی گرفتاریاں اور چوکیاں قائم کرنا بھی شامل ہے۔ اس صورتحال پر مقامی آبادی میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ دسمبر 2024 میں سابق صدر بشار الاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے 1974 کے فوجی علیحدگی معاہدے کو غیر مؤثر قرار دیا تھا۔ دوسری جانب دمشق حکومت بارہا اپنی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کو روکنے کا مطالبہ کر چکی ہے۔
شامی شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل حملے اور دراندازیاں ملک میں استحکام کی بحالی کی کوششوں کے لیے سنگین رکاوٹ بن رہی ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عمران خان ، بشریٰ بی بی کیخلاف ناجائز تعلقات کے الزامات سے متعلق کیس ختم
?️ 17 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان
جنوری
یمن میں غذائی عدم تحفظ دنیا کا سب سے بدترین قحط ہے: اقوام متحدہ
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 16 ملین افراد
فروری
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجازالاحسن بھی مستعفی
?️ 11 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بعد سپریم کورٹ
جنوری
یمن میں امن کی کوششوں کے بارے میں عرب پارلیمنٹ کا بیان
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: عرب پارلیمنٹ کے سربراہ نے یمن میں جنگ کے خاتمے
ستمبر
صحرائے سینا یا گرین لینڈ جزیرہ؛ نقل مکانی کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: عالمی مسائل کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسیوں کا
فروری
جعلی سعودی شہزادے نے لبنانی سیاستدانوں کو کیسے دھوکا دیا؟
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: لبنان میں ایک شخص کی جانب سے سعودی شہزادہ ہونے
دسمبر
’مولانا حلوہ کھانے کیلئے فوراً تیار ہو جاتے ہیں بشرطیکہ میٹھے کا تناسب ٹھیک ہو‘:مصطفیٰ نواز کھوکھر
?️ 14 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخواہ کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
اکتوبر
غزہ میں اللہ اکبر کی صدا / صیہونی حکومت کے خاتمے تک الٹی گنتی شروع
?️ 30 مارچ 2022سچ خبریں: شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین جو کہ علاقے کے
مارچ