اسلام آباد: (سچ خبریں)آئی ایم ایف اور پاکستان ہفتے کے روز قرض پیکج کی بحالی کے قریب پہنچ گئے کیونکہ اسلام آباد نے اپنے اخراجات کو کم، توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور ٹیکس وصولی کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں اور یہ سب آئی ایم ایف کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات پاکستان کو آئی ایم ایف کے 153ارب روپے کے بنیادی سرپلس بجٹ کے حصول کے مطالبے کو پورا کرنے کے قریب لاتے ہیں جوکہ نئے مالی سال کے لیے قومی پیداوار کا 0.2 فیصد ہے۔
بات چیت کے آخری دور کے بعد اسلام آباد میں آئی ایم ایف کے رہائشی نمائندے ایستھر پیریز روئیز نے کہا کہ آئی ایم ایف کے عملے اور حکام کے درمیان آنے والے سال میں میکرو اکنامک استحکام کو مضبوط بنانے کی پالیسیوں پر بات چیت جاری ہے اور مالی سال 23 کے بجٹ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تب سے پاکستان نے آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے دیگر اہم اقدامات کیے ہیں۔
لیکن ولسن سینٹر، واشنگٹن میں جنوبی ایشیائی امور کے اسکالر مائیکل کوگل مین کا خیال ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی جانب سے مزید اقدامات چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال یہ ہے کہ آئی ایم ایف مزید فنڈز جاری کرنے سے قبل آئی ایم ایف کے معیار پر پورا اترنے کے لیے اسلام آباد کے عزم کا بہتر اندازہ لگانا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ نئی حکومت نے ‘آہستہ اور غیر فیصلہ کن انداز میں’ اپنے کاموں کا آغاز کیا، توانائی کی سبسڈی کو ہٹانے سے انکار کر دیا جسے آئی ایم ایف ختم کرنا چاہتا تھا اور بات چیت کے پچھلے دور میں یہی بات مہنگی ثابت ہوئی۔
انہوں ںے کہاکہ شہباز شریف حکومت اب اپنے کفایت شعاری بجٹ کے اجرا اور آمدنی پیدا کرنے والے دیگر اقدامات کے ذریعے تمام صحیح کام کر رہی ہے تاکہ آئی ایم ایف کے فنڈز آنا شروع ہو جائیں۔
بلومبرگ فنانشل وائر بھی اس جائزے سے اتفاق کرتا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ‘پاکستان شاید آئی ایم ایف کے قرض کے حصول کے قریب ہے۔
مشہور خبریں۔
نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ کس کا تھا
جنوری
خطے میں کشیدگی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟ اردنی وزیرخارجہ کی زبانی
اپریل
فضا علی کو شوز میں بلاکر ان سے طلاق پر بات کرنا بند کی جائے، سابق شوہر
نومبر
حیران ہوں اشنا شاہ کی اداکاری کو کیا ہوگیا، سعدیہ امام
جنوری
بحرین صیہونی ہتھیار خریدنے میں سرفہرست
ستمبر
خام مال پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد، ادویات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان
جون
پاکستان کا میڈیا وفد ایران روانہ
جون
مودی حکومت نے تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کردی
دسمبر