?️
اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان اور امریکا کے مابین معاہدے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے مابین فضائی حدود کے استعمال کے کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔معاہدے سے متعلق امریکا کے نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیاتھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے افغانستان میں انٹیلی جنس آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی خبروں کی تردید کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکا کے مابین فضائی حدود کے استعمال سے متعلق کسی معاہدے پر بات چیت نہیں ہو رہی۔
پاکستان اور امریکا کا علاقائی ،سلامتی اور انسداد دہشتگردی پر دیرینہ تعاون ہے۔پاکستان اور امریکا کے مابین باقاعدہ مشاورت جاری ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیاتھا کہ افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر امریکا اور پاکستان معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ نے امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے کیے گئے سمجھوتے سے آگاہ کر دیا۔
امریکا نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے فضائی حدود کے استعمال کے بدلے انسدادِ دہشت گردی کے لیے امداد کی فراہمی اور بھارت سے تعلقات میں بہتری کے لیے مدد کی خواہش ظاہر کی ہے۔امریکی نشریاتی ادارے نے بتایا کہ امریکی ارکانِ کانگریس کو پاکستان سے ہونے والے سمجھوتے سے جمعے کی صبح آگاہ کیا گیا۔ امریکا کے نشریاتی ادارے کا مزید کہنا تھا کہ سمجھوتے کو حتمی شکل دینے کے لیے امریکا اور پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں۔
امریکا میڈیا کے مطابق معاہدے سے امریکا افغانستان میں فوجی آپریشن کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرے گا۔ابھی تک معاہدے کی شرائط طے نہیں پائیں۔ امریکی نشریاتی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمجھوتے کو حتمی شکل نہیں دی گئی اس میں تبدیلی بھی ہو سکتی ہے۔بائیڈن انتظامیہ نے ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے کا جلد امکان ہے۔


مشہور خبریں۔
عین الاسد میں امریکیوں کی مشکوک نقل و حرکت
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں امریکی مشکوک نقل
ستمبر
ترکی میں معاشی بحران کی وجوہات کیا ہیں ؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: ترکی میں معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بدستور جاری ہے
مئی
اسرائیل کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہم ہیں ایران نہیں: موساد کے سابق سربراہ
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: موساد اسرائیل کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس کے سابق
جون
یمنیوں نے کیسے امریکہ سے بدلہ لیا؟
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے امریکی جہاز پر بھاری
جنوری
مصر کی الازہر ینیورسٹی نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی مذمت کی
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کی الازہرینیورسٹی نے سویڈن میں انتہا پسند گروہوں کی جانب
جنوری
تل ابیب نے امریکہ کی حمایت سے تمام قوانین کی خلاف ورزی کی ہے: حماس
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا کہ غزہ
جولائی
صیہونی حکومت کی جانب سے اقوام متحدہ کے اہلکار کا جانبدارانہ موقف
?️ 6 اگست 2022 سچ خبریں: مغربی ایشیا کے امور میں اقوام متحدہ کے
اگست
بن گوئر گلے کی ہڈی بن گیا ہے
?️ 28 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر، Itmar Ben-Guer کے اعلان
ستمبر