🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات کا اختتامی سیشن آج ہوگا۔ میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے زور دیے جانے پر حکومت نے نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی بینک نے موجودہ پروگرام کے تحت تاحال کوئی نئی شرط عائد نہیں کی ہے، شیڈول کے مطابق آخری جائزہ مذاکرات آج ختم ہوجائیں گے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، محکمہ کو عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج موصول ہونے کی امید ہے، مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات تعمیری اور مثبت انداز سے جاری ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے، مذاکرات کی کامیابی آئی ایم ایف کے اطمینان سے مشروط ہے، مذاکرات کی کامیابی سے متعلق فیصلہ آئی ایم کرے گا۔
مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا اور جائزہ مشن ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو سفارش کرے گا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں، اس سے پہلے پاکستان کو 2 اقساط میں مجموعی طور پر ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔
قبل ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے معاہدے کی ضرورت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ٹیم کم از کم 6 ارب ڈالر مالیت کا خاطر خواہ قرض حاصل کرنے کے لیے 3 سال کے نئے انتظامات کے لیے بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پیکج کی صحیح رقم کا تعین ہونا ابھی باقی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اس نئے معاہدے کے لیے بات چیت شروع کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کے خلاف معلوماتی جنگ میں پیوٹن کی ہار: برطانیہ
🗓️ 19 اگست 2022سچ خبریں: برطانوی حکومت کی سیکورٹی اور سائبر انٹیلی جنس ایجنسی جاسوسی
اگست
شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع
🗓️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے آج ایک بیان جاری
نومبر
صیہونی ریاست میں غربت کی شرح؛صیہونی ٹی وی کی رپورٹ
🗓️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جنگ
دسمبر
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
🗓️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
صہیونی فوج میں ایران پر حملے کے غیر متوقع نتائج کا خوف وہراس
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ قابض حکومت کی فوج ممکنہ
دسمبر
عبوری صیہونی حکومت کی سب سے بڑی مشق
🗓️ 9 مئی 2022مشق فلسطینی علاقوں میں کشیدگی اور شہادتوں کی کارروائیوں میں اضافے کے
مئی
ترکی کا تاریک مستقبل؛امریکی اخبار کی رپورٹ
🗓️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ ترکی کے صدر اندرون و
جنوری
عورت کو تحفوں سے زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے: زید علی
🗓️ 14 مارچ 2021اوٹاوا(سچ خبریں) یہ حقیقت ہے کہ عورت کو عزت کی بہت ضرورت
مارچ