پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کا اختتامی سیشن آج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی بینک (آئی ایم ایف) کے درمیان جائزہ مذاکرات کا اختتامی سیشن آج ہوگا۔ میڈیا کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے زور دیے جانے پر حکومت نے نجکاری پروگرام پر کام تیز کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق عالمی مالیاتی بینک  نے موجودہ پروگرام کے تحت تاحال کوئی نئی شرط عائد نہیں کی ہے، شیڈول کے مطابق آخری جائزہ مذاکرات آج ختم ہوجائیں گے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، محکمہ کو عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ آخری جائزہ مذاکرات کے مثبت نتائج موصول ہونے کی امید ہے، مزید بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات تعمیری اور مثبت انداز سے جاری ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان آخری جائزے کے لیے تمام اہم شرائط پوری کرچکا ہے، مذاکرات کی کامیابی آئی ایم ایف کے اطمینان سے مشروط ہے، مذاکرات کی کامیابی سے متعلق فیصلہ آئی ایم کرے گا۔

مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا اور جائزہ مشن ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط کے لیے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو سفارش کرے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات 3 ارب ڈالرز کے قلیل مدتی قرض پروگرام کے تحت ہو رہے ہیں، اس سے پہلے پاکستان کو 2 اقساط میں مجموعی طور پر ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز مل چکے ہیں۔

قبل ازیں آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے معاہدے کی ضرورت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی ٹیم کم از کم 6 ارب ڈالر مالیت کا خاطر خواہ قرض حاصل کرنے کے لیے 3 سال کے نئے انتظامات کے لیے بات چیت شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پیکج کی صحیح رقم کا تعین ہونا ابھی باقی ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ اس نئے معاہدے کے لیے بات چیت شروع کرنے میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔

مشہور خبریں۔

جو ہمارے شہدا کی توہین کرتا ہے ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے، مریم نواز

?️ 5 جون 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم

امریکہ کی جانب سے یوکرین کو فوجی امداد کی مکمل معطلی کا امکان 

?️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج قومی سلامتی مشیروں سے

رفح میں صیہونی جرائم پر امریکی سفیر کا اظہار خیال

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں امریکی سفیر نے ایک بار پھر تل ابیب

افغانستان میں بسوں پر بم حملہ، درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

?️ 4 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں آئے دن خونی کھیل جاری ہے جس

امریکی حکومت اسرائیل کے جرائم میں براہ راست شریک

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کی پروگریسو سوشلسٹ پارٹی کے سابق سربراہ اور اس

عوام الیکشن میں ضمیر فروشوں اور غداری کرنے والوں کو سبق سکھائے گیا:وزیراعظم عمران خان

?️ 5 اپریل 2022لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے گورنر ہاؤس پنجاب میں خطاب کارکنان

ایران کے خلاف صیہونی منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام؛رائے الیوم

?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:مزاحمتی گروہوں کے بجائے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کا

ٹرمپ اور روس کے درمیان تعلقات میں ہلیری کلنٹن شامل

?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: 2016 کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہلیری کلنٹن کی مہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے