پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: ایئر چیف

پاک فضائیہ ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: ایئر چیف

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ پاک فضائیہ ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ قوم یقین رکھے پاک فضائیہ ملکی خود مختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ پاک فضائیہ نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ شکست دی۔ 6ستمبرافواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانی کی یاد ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم دفاعِ پاکستان ہماری تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور ہماری بہترین قومی یکجہتی کا عکاس ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا کہ 6ستمبرافواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور قربانی کی یاد گار ہے، دشمن نےپرعزم ریاست کے وجود کو للکارا تھا اور پاک فضائیہ نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ شکست دی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہم ہمیشہ اپنے شہدااور غازیوں کے احسان مند رہیں گے، قوم یقین رکھے پاک فضائیہ کو خطے کےبدلتے حالات کا بخوبی ادراک ہے، فضائیہ، ملکی خود مختاری کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،آزادی کے لیے لڑتے تمام کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کواخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت کا یقین دلاتا ہوں، پاک فضائیہ عظیم مقصد پر ہمیشہ پوری اتری ہے، پاک فضائیہ مستقبل میں بھی دفاع وطن کے لیےکوشاں رہے گی، پاک فضائیہ زندہ باد،پاکستان پائندہ باد۔

 

مشہور خبریں۔

چین اور روس عالمی نظام کے لیے خطرہ ہیں: یورپی یونین

🗓️ 12 مئی 2022سچ خبریں: جاپان کے وزیر اعظم فومیا کشیدا اور کونسل آف یورپ

ہم غزہ کی حمایت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صنعا

🗓️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: یمن کی تبدیلی اور تعمیراتی حکومت کے وزیر خارجہ جمال

چین کے صدر کا سعودی عرب کے بادشاہ کے نام تحریری پیغام

🗓️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:  سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو چینی صدر

ریاض اجلاس سے قبل شام کی عرب لیگ میں واپسی کا امکان

🗓️ 5 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ 19 مئی کو

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکشن لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

🗓️ 27 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے الیکش

پارلیمانی جمہوریت میں بحران سے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے، وزیر داخلہ

🗓️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے

استعفوں کی منظوری کیلئے پی ٹی آئی کے اراکین ذاتی طور پر پیش ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

🗓️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے حال

سعودیوں نے یمن کے صعدہ کو توپ خانے سے نشانہ بنایا

🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:  یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے