?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان آج پھر رابطہ ہوگا۔نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے کوششیں جاری ہیں، اگلا مرحلہ مذاکرات کا ہوگا۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت کو بھرپور جواب دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مناسب نہیں پانی سے متعلق پلان میڈیا پر سامنے لائیں، پاکستان کا بیانیہ اجاگر کرنے کے لیے پورا پلان تیار ہوچکا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹرین کا ایک وفد امریکا، دوسرا یوکے، برسلز اور فرانس جائے گا جب کہ ایک وفد روس بھی جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈے کے جواب میں عالمی سطح پر مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.
اس اہم ٹاسک کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو عالمی سطح پر پاکستان کا ’امن کا مؤقف‘ پیش کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ آج وزیرِاعظم شہباز شریف کی جانب سے مجھ رابطہ کیا گیا اور انہوں نے درخواست کی کہ میں ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں۔
واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستان پر الزام تراشی کرتے ہوئے جھوٹا بیانیہ گودی میڈیا کے ذریعے تشکیل دیکر 6 اور 7 مئی کی شب آزاد کشمیر، بہالپور اور مریدکے میں حملے کیے تھے، اور اسے آپریشن سندور کا نام دیا تھا۔
تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے 5 جہاز مار گرائے تھے، جب کہ بھارت کی متعدد تنصیبات اور اسلحہ کے ذخیروں کو بھی تباہ کر دیا تھا، پاک فوج کی لازوال کامیابی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے ہر سال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے کا اعلان کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور
?️ 5 جولائی 2022لاہور:(سچ خبریں)لاہور کی احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی
جولائی
رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کی وجہ ؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ سعودی
ستمبر
کیا احسن اقبال وزارت چھوڑنے والے ہیں؟ وجوہات
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر نون
جولائی
ہم دعا کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے پا جائے:شوکت ترین
?️ 22 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر خزانہ اور پی ٹی آئی کے رہنما
جون
مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار
?️ 13 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلٰی
ستمبر
محسن نقوی 3 برس کیلئے چیئرمین پی سی بی منتخب
?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے
فروری
کیا سنیتا مارشل اسلام لانے والی ہیں؟
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی
جون
یمن کے خلاف اسرائیل کے 3 بڑے چیلنجز
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے یمنی میزائلوں اور ڈرونز کے خطرے سے
دسمبر