?️
ضلع باجوڑ: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر سیکیورٹی فورسز نے فتنۃ الخوارج کے ایک گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں نے 29 اور 30 اکتوبر کی درمیانی شب باجوڑ میں پاک-افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش کی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنۃ الخوارج کے گروہ کی دراندازی کے خلاف موثر کارروائی کی گئی اور ان کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب خارجی امجد عرف مزاحم بھی شامل تھا، ہلاک ہونے والا خارجی امجد، خوارج کمانڈر نور ولی کا نائب تصور کیا جاتا تھا اور بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کی رہبری شوریٰ کا سربراہ تھا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق خارجی کمانڈر امجد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا جب کہ حکومت نے اس کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی، ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغانستان میں رہائش پذیر ہونے کے باوجود پاکستان کے اندر متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا۔
بیان میں کہا گیا کہ فتنۃ الخوارج کی قیادت افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دراندازی کی کوششوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کا مقصد پاکستان کے اندر اپنی موجودگی کا تاثر دینا اور باجوڑ و مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں سے خوارج کا گرتا ہوا حوصلہ بحال کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک بار پھر یہ واضح کیا جاتا ہے کہ عبوری افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے تاکہ افغان سرزمین کو خارجی گروہوں کے ذریعے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دیا جائے۔
مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ ہمارے اُس مؤقف کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ افغان سرزمین مسلسل فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے لیے پاکستان کے خلاف محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم اور ثابت قدم ہیں جب کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، تاکہ کسی بھی دہشت گرد کی موجودگی کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ’عزمِ استحکام‘ کے وژن کے تحت،سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشت گردی مہم پوری رفتار کے ساتھ جاری رہے گی، تاکہ غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے اس ناسور کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔
وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ سمیت 4 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت انتہائی مطلوب خارجی کمانڈر امجد کو ہلاک کیا، سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی سالمیت کے دشمنوں کے مزموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو اس انداز میں شکست دیتے رہیں گے جب کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کی عفریت کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پاک-افغان سرحد سے باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بہادر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے ہائی ویلیو ٹارگٹ سمیت 4 خوارج کو جہنم واصل کیا، قوم کو سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ مہارت اور جرات پر فخر ہے، قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس 21 مارچ کو طلب
?️ 13 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ سے متعلق وفاقی کابینہ
مارچ
ماہرہ اور میری شکلیں ملتی ہیں، بچھڑی ہوئیں بہنیں لگتی ہیں، سنیتا مارشل
?️ 22 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل کے مطابق ان کی
اپریل
امریکہ کے پاس افغانستان میں شکست کا تجربہ
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے جواب
ستمبر
وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں فوج کے دوجوان شہید ہو گئے
?️ 3 اگست 2021خیبر پختوانخواہ(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع جنوبی اور شمالی وزیرستان کے
اگست
غزہ سے امریکہ کو نقصان
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل مندوب نے
فروری
کریات میں اقتدار کی کشمکش کے تازہ ترین نتائج؛ کاٹز اور ضمیر کے درمیان محاذ آرائی کہاں ختم ہوئی؟
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: منگل کی صبح سے میڈیا میں اپنے عروج پر پہنچنے
اگست
اسرائیل کی عالمی تنہائی پر مبنی خفیہ دستاویز کا انکشاف!
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی وزارت خارجہ کی
مئی
مغرب اسلامی معاشرے کو کیسے نقصان پہنچانا چاہتا ہے؟
?️ 26 جون 2023سچ خبریں: تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے یہ کہتے ہوئے کہ مغرب
جون