?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی سے ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر جولائی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔
قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کروائی ہے کہ جولائی میں سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے اوسط ٹیرف میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ متوقع ہے، رواں ہفتے پاور سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران اس حوالے سے بات چیت ہوئی، بات چیت کے دوران وزارت توانائی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی بنیاد پر سالانہ بیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے، یہ موجودہ بنیادی ٹیرف کی بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافہ بنتا ہے، تاہم آئی ایم ایف نے وزارت سے کہا ہے وہ سالانہ بیس ٹیرف میں اضافے کے لیے استعمال کیے جانے والے مفروضوں کے بارے میں مزید تفصیلات بتائے، اس سے ایسا لگتا ہے شاید آئی ایم ایف اضافے کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ 5 سے 7 روپے فی یونٹ متوقع اضافہ آئندہ مالی سال 2024/25ء کے لیے 1 اعشاریہ 2 ٹریلین روپے سے زیادہ کی سالانہ بجٹ سبسڈی کی بنیاد پر تھا، سبسڈی کی مقدار میں تبدیلی کی صورت میں اس کا اثر بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر بھی پڑسکتا ہے، وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی سبسڈی کی مد میں زیادہ سے زیادہ 920 ارب روپے دینے کا عندیہ دیا ہے تاہم اس بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔


مشہور خبریں۔
راکٹوں کے ذریعہ صیہونیوں تک اپنا پیغام پہنچائیں گے:حماس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے
مئی
عالمی نوبل امن ایوارڈ کسے ملنا چاہیے تھا؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں: نوبل امن کمیٹی کے سیاسی اقدام کے جواب میں ایرانی
اکتوبر
حماس کے رکن: اسرائیل نے جنگ کو بھڑکا دیا، لیکن اسے بجھانے کی کنجی اس کے پاس نہیں ہے
?️ 15 جون 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف
جون
چین کا پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی وخوشحالی کیلئے مکمل حمایت کا اعادہ
?️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چین نے پاکستان کی قومی سلامتی، استحکام، ترقی
فروری
عراق میں داعش کو شدید جھٹکا
?️ 24 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم کے فوجی ترجمان نے بتایا کہ اس ملک
مارچ
مقبوضہ مغربی کنارے میں بچوں کے لیے مہلک ترین سال
?️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ یہ سال مقبوضہ
دسمبر
تاحیات نااہلی کا آرٹیکل 62 ون ایف کالا قانون ہے، چیف جسٹس
?️ 4 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال
اکتوبر
کیا ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ چاہتے ہیں؟ امریکی میگزین کی رپورٹ
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی میگزین اکسیوس نے وائٹ ہاؤس کا حوالہ دیتے ہوئے
اپریل