پاور ڈویژن کی جولائی سے بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن کی جانب سے جولائی سے ملک میں بجلی مزید مہنگی ہونے کی خبروں کی تردید کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر جولائی سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، پاور ڈویژن نے آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ میں قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

قبل ازیں میڈیا رپورٹس میں حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو یقین دہانی کروائی ہے کہ جولائی میں سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے بجلی کے اوسط ٹیرف میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ متوقع ہے، رواں ہفتے پاور سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران اس حوالے سے بات چیت ہوئی، بات چیت کے دوران وزارت توانائی حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی درخواستوں کی بنیاد پر سالانہ بیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 5 سے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہو سکتا ہے، یہ موجودہ بنیادی ٹیرف کی بنیاد پر تقریباً 20 فیصد اضافہ بنتا ہے، تاہم آئی ایم ایف نے وزارت سے کہا ہے وہ سالانہ بیس ٹیرف میں اضافے کے لیے استعمال کیے جانے والے مفروضوں کے بارے میں مزید تفصیلات بتائے، اس سے ایسا لگتا ہے شاید آئی ایم ایف اضافے کے بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا تھا کہ 5 سے 7 روپے فی یونٹ متوقع اضافہ آئندہ مالی سال 2024/25ء کے لیے 1 اعشاریہ 2 ٹریلین روپے سے زیادہ کی سالانہ بجٹ سبسڈی کی بنیاد پر تھا، سبسڈی کی مقدار میں تبدیلی کی صورت میں اس کا اثر بجلی کی قیمتوں میں متوقع اضافے پر بھی پڑسکتا ہے، وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کی سبسڈی کی مد میں زیادہ سے زیادہ 920 ارب روپے دینے کا عندیہ دیا ہے تاہم اس بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

مشہور خبریں۔

عراقی سیاستداں کی اسلامی ممالک کو سویڈن کے بارے میں تجویز

?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں ایک عراقی پناہ گزین کی جانب سے اس ملک

ہمیں بھیک نہیں چاہیئے، وفاق سے اپنا حق مانگتے ہیں، علی امین گنڈاپور

?️ 17 مارچ 2024ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ

وزیرِ اعظم شہباز شریف سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس روانہ

?️ 21 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرانس کے

لاہور ہائیکورٹ کا وفاق کی جانب سے توشہ خانہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اظہار برہمی

?️ 18 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے وفاقی حکومت

فوج کی ہر ممکن مدد کریں گے، وزیرخزانہ کا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بھی ریلیف کا اشارہ

?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ بجٹ میں

صیہونی فوج کا عرب اور اسلامی افواج کی سربراہی کانفرنس منعقد کرنے کا منصوبہ

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی فوج عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ فوجی تعلقات کو

روس کے نئے وزیر اعظم کا اعلان

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے

حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے پرانے کرنسی نوٹ تبدیل کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے