?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک اور آزاد جموں و کشمیر کو سبسڈی کی ادائیگیوں کی مد میں تقریباً 130 ارب روپے فوری طور پر تقسیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال کے اختتام پذیر ہونے سے قبل مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منگل کو ہونے والے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں منظوری کے لیے ضمنی گرانٹس کی سیریز اکٹھی کرلی ہے۔
فہرست میں سب سے پہلے پاور ڈویژن کی جانب سے کے الیکٹرک کے بقایا جات کے سلسلے میں 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اس کے بعدآزاد جموں و کشمیر کے ٹیرف ڈفرنشل سبسڈی کے بقایا جات کی مد میں 55 ارب ڈالر کی ادائیگی مانگی گئی ہے، پاور ڈویژن نے 2.5 ارب روپے کے ایک اور ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ سابقہ زلزلہ تعمیر نو اور بحالی اتھارٹی (ای آر آر اے) کے لیے 5.9 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی مانگی گئی ہے، ای سی سی میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو 4.8 ارب روپے کی اضافی گرانٹ کی ادائیگی کی ایک اور سمری پر بھی غور کیا جائے گا۔
ای سی سی پاکستان ایگریکلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کے لیے گندم کی خریداری کے ہدف 2024 کو 14 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 18 لاکھ ٹن کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کی سمری پر بھی غور کرے گی۔
وزیر اعظم نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اعلان کیا تھا کہ حکومت پاسکو کی خریداری میں 4 لاکھ ٹن اضافہ کرے گی تاکہ کسانوں کو درپیش مشکلات کو کم کیا جا سکے، خاص طور پر پنجاب میں لیکن اس اعلان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔
تاہم، اس سے پنجاب میں گندم کے بڑھتے ہوئے بحران پر شاید ہی کوئی اثر پڑے گا، جہاں صوبائی حکومت نے اب تک گندم کی خریداری شروع کرنے سے گریز کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کویتی عوام کا مسجد الاقصیٰ کی حمایت میں مظاہرہ
?️ 19 اپریل 2022سچ خبریں: اسامہ الشہین اور حماد المطر سمیت متعدد کویتی اور پارلیمنٹ
اپریل
جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
?️ 8 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے چیف جسٹس لاہور
مارچ
دشمن کی جارحیت کے مکمل خاتمے کے بغیر کوئی معاہدہ ناممکن: فلسطینی
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی گروپوں نے اعلان کیا کہ الاقصیٰ
مارچ
عرب پارلیمنٹ کا دہشت گردی کی فہرست میں آبادکاروں کے نام شامل کرنے کا مطالبہ
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہتے فلسطینیوں
مارچ
یوٹیوب میں گوگل لینز کے فیچر کی آزمائش
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یوٹیوب نے یوٹیوب شارٹس ویڈیوز دیکھنے کے دوران گوگل لینز
جون
پاکستان نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں امریکہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا:پاکستانی وزیر دفاع
?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:پاکستان میں ایک سکیورٹی سینٹر میں یرغمالی کے واقعے کے بعد
دسمبر
ترکی S 400 کے متبادل کی تلاش میں
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:اردگان اور کاوش اوغلو کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ
مارچ
پاکستان کا ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 8.467 ارب ڈالر ہو گیا
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مالی سال 2025 کے پہلے 9 ماہ کے
اپریل