?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے توانائی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے قرض کی ادائیگی میں مدد کے لیے 18 کمرشل بینکوں کے ساتھ 12 کھرب 75 ارب روپے (4.50 ارب ڈالر) کی اسلامی مالیاتی سہولت کے لیے ٹرم شیٹس پر دستخط کردیے۔
ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت، جو کہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے زیادہ تر حصے کی مالک ہے یا اسے کنٹرول کرتی ہے، بڑھتے ہوئے سرکلر ڈیٹ، ادا نہ کیے جانے والے بلوں اور سبسڈیز سے دوچار ہے، جس نے اس شعبے کا گلا گھونٹ دیا ہے اور معیشت پر بوجھ ڈالا ہے۔
لیکویڈیٹی بحران نے سپلائی میں خلل ڈالا ہے، سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی کی ہے اور مالیاتی دباؤ میں اضافہ کیا ہے، جس کے باعث یہ پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف پروگرام میں ایک کلیدی توجہ بن گیا ہے۔
خسارے کو پورا کرنے کے لیے فنڈز کا بندوبست کرنا ایک مستقل چیلنج رہا ہے، کیونکہ محدود مالی گنجائش اور مہنگے پُرانے قرضے حل کی کوششوں کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔
وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ اٹھارہ کمرشل بینکس، اسلامی فنانسنگ کے ذریعے قرض فراہم کریں گے۔
یہ سہولت، جو اسلامی اصولوں کے تحت ترتیب دی گئی ہے، رعایتی شرح پر حاصل کی گئی ہے جو تین ماہ کے کائبور (KIBOR) — وہ معیار شرح سود جو بینک قرضوں کی قیمت طے کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں — سے 0.9 فیصد کم ہے، اور یہ فارمولا آئی ایم ایف کے ساتھ طے پایا ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ ’یہ چھ سالوں میں 24 سہ ماہی اقساط میں ادا کیا جائے گا اور اس سے عوامی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوگا‘۔
موجودہ واجبات پر زیادہ لاگت آتی ہے، جن میں نجی بجلی پیدا کرنے والوں (آئی پی پیز) کو تاخیر سے ادائیگی پر کائبور کے علاوہ 4.5 فیصد تک سرچارج شامل ہے، جبکہ پرانے قرضے بینچ مارک شرح سے کچھ زیادہ ہے۔
میزان بینک، ایچ بی ایل، نیشنل بینک آف پاکستان اور یو بی ایل معاہدے میں حصہ لینے والے بینکوں میں شامل ہیں۔
حکومت، قرض کی ادائیگی کے لیے سالانہ 323 ارب روپے مختص کرنے کی توقع رکھتی ہے، جس کی حد چھ سالوں میں 19 کھرب 38 ارب روپے ہے۔
یہ معاہدہ پاکستان کے 2028 تک سود پر مبنی بینکاری کو ختم کرنے کے ہدف کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے، جس میں اسلامی مالیات اب کل بینکنگ اثاثوں کا تقریباً ایک چوتھائی پر مشتمل ہے۔
مشہور خبریں۔
امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی
?️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی
اگست
زرقان الٹراسونک میزائل ٹیسٹ کا تسلسل2024 میں پھر شروع ہوگا:روس
?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے باخبر لوگوں نے اعلان کیا کہ ماسکو
نومبر
مغربی کنارے میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں میں شدت آنے
ستمبر
امریکہ کے لیے "اسرائیل سب سے پہلے”!
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: لی موڈ ڈپلومیٹک ویب سائٹ نے ایک رپورٹ میں یہ
جولائی
یمن اور غزہ کے خلاف امریکہ کیا کر رہا ہے؟یمنی وزارت خارجہ
?️ 30 اپریل 2024سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ کی جانب
اپریل
’دہشت گردوں‘ اور قومی ادارے تباہ کرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہو سکتے، جاوید لطیف
?️ 1 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر جاوید
مئی
یمن میں پانچ برطانوی جاسوسوں کو سزائے موت
?️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:یمن کے دار الحکومت صنعا کی ضلعی فوجداری عدالت نے برطانوی
جولائی
کویت کے 83 سالہ امیر کی پارلیمنٹ کے خلاف غیر معمولی کارروائی
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امیر کویت نے ایک غیر معمولی اقدام میں اس ملک
مئی