وزیراعظم کی انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری جلد مکمل کرنے کی ہدایت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے ذمہ دار شہری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ایف بی آر میں جاری اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کے لیے انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والے ذمہ دار شہری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس دہندگان کی پذیرائی اور ٹیکس چور افراد کی سرزنش ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے مفید ہوگی۔

وزیراعظم نے ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کے لیے کاروبار دوست ماحول اور ہرممکن سہولت فراہم کرنے اور ٹیکس چور افراد کی شناخت اور ان سے محصولات کی وصولی کے لیے پروفیشنلز کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کمپنیوں کی شناخت کے لیے نہ صرف ایف بی آر میں موجود افرادی قوت بلکہ نجی شعبے کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔

شہباز شریف نے حکومت کے ٹیکس چوری کے خلاف اقدامات کے حوالے سے عوام کے لیے آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کسٹم کلیئرنس میں مس ڈیکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے تھرڈ پارٹی جائزے کے لئے بہترین بیرون ملک آڈیٹرز کا انتخاب کیا جائے، تھرڈ پارٹی جائزے کو جاری رکھا جائے تاکہ سسٹم کے اندر خامیوں کی نشاندہی ہو سکے اور اس کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو ٹیکس چوروں کی شناخت کے لیے اقدامات، ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری اور محصولات میں اضافے کے لیے سپر آڈیٹرز کے ذریعے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ انکم اور سیلز ٹیکس دہندگان کی پذیرائی کے لیے ٹیکس دہندگان کی ڈائریکٹری کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے، کسٹم کلیئرنس میں مس ڈیکلیریشن اور انڈر انوائسنگ کے تھرڈ پارٹی جائزہ کے لئے ایک سائنٹفک آڈٹنگ نظام ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت سپر آڈیٹرز کا تعین کیا گیا جنہوں نے کسٹم کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا، اس جائزے سے مرتب شدہ نتائج کو رسک مینجمنٹ سسٹم میں بہتری کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

جنگ کی دلدل کے بیچ میں گیلنٹ کی برطرفی کے ساتھ نیتن یاہو کا فرار

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی انتخابات کے نتائج کے اعلان سے چند گھنٹے قبل

مریم نواز شریف کا پنجاب کو ٹی 30 وژن کے معیار کا صوبہ بنانے کا اعلان

?️ 10 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کو ٹی

اردگان کا سلامتی کونسل میں اسلامی ملک کی مستقل رکنیت پر زور

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رہنما

صیہونی حکومت کی معیشت کے لئے متحدہ عرب امارات کا خوش آمدید

?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں:     ابوظہبی میں صیہونی حکومت کے سفیر امیر ہائیک نے

ایران، عراق اور شام کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت

?️ 5 نومبر 2021سچ خبریں:  قبل ازیں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین اور شام کے وزیر

کیا اسرائیل اور اردن کے درمیان غیر اعلانیہ جنگ شروع ہو چکی ہے؟

?️ 19 فروری 2026سچ خبریں:اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کی زمینوں کو اسرائیلی اراضی

اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ڈی ایم الیکشن لڑے گی، وفاقی حکومت کا فیصلہ

?️ 17 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے اگر پاکستان تحریک

عراق کے خلاف اسرائیلی دھمکیوں پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل

?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے عراق پر حملے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے