پائیداری اور مالیاتی استحکام کو ایک دوسرے کا معاون بنایا جانا ناگزیر ہے، مصدق ملک

?️

نیروبی، کینیا: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے منصفانہ مالیاتی بہاؤ، مضبوط بین الاقوامی تعاون اور ذمہ دار نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیداری اور مالیاتی استحکام کو ایک دوسرے کا معاون بنایا جانا ناگزیر ہے۔وہ ہفتہ کواقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے موقع پر ماحولیات اور عالمی مالیاتی استحکام سے متعلق اعلیٰ سطحی قیادت مکالمے میں گفتگو کر رہے تھے۔

وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی قیادت مکالمے میں شرکت کی جس کا عنوان تھا”ماحولیاتی زوال سے نمٹنا عالمی مالیاتی نظام کے مستقبل کے لیے کیوں ناگزیر ہے “۔

اس اعلیٰ سطحی مکالمے میں عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، مالیاتی ریگولیٹرز اور ماہرین نے شرکت کی جہاں حکومتوں کی جانب سے اپنائے جانے والے اُن ہمہ گیر نظاماتی طریقۂ کار پر غور کیا گیا جن کے ذریعے نجی مالیاتی وسائل کو ایسے راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے جو معاشی اور مالیاتی نظام کے استحکام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان، اراضی کی زبوں حالی، آلودگی اور فضلے جیسے مسائل سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں۔

مباحثے کے دوران پالیسی ہم آہنگی، مؤثر ضابطہ جاتی فریم ورکس اور حکومت کے تمام شعبوں پر مشتمل نقطۂ نظر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تاکہ پائیدار مالیات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔ اس موقع پر نجی سرمایہ کاری کو اعلیٰ اثر رکھنے والے شعبوں کی پائیدار منتقلی کے لیے متحرک کرنے اور مالیاتی فیصلوں میں ماحولیاتی خطرات کو شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔

اپنی گفتگو میں ڈاکٹر مصدق ملک نے اس امر پر زور دیا کہ ماحولیاتی زوال عالمی مالیاتی نظام کے لیے سنگین نظاماتی خطرات پیدا کر رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ عالمی اخراج میں ان کا حصہ نہایت کم ہے، انہیں لچک پیدا کرنے اور ترقیاتی کامیابیوں کے تحفظ کے لیے منصفانہ، مؤثر اور قابلِ رسائی موسمیاتی مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے منصفانہ مالیاتی بہاؤ، مضبوط بین الاقوامی تعاون اور ذمہ دار نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیداری اور مالیاتی استحکام کو ایک دوسرے کا معاون بنایا جانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے موسمیاتی لچک پر مبنی ترقی کے فروغ اور ماحول دوست مالی نظام کی تشکیل کے لیے عالمی کوششوں میں پاکستان کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

مشہور خبریں۔

نادیہ خان بھی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں شامل

?️ 22 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ

سمندری طوفان سے  پاکستان کو کوئی سنگین خطرہ نہیں

?️ 16 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ سمندری

بھارتی انتہا پسند ڈرامے باز مودی کا کشمیری عوام کو دھوکا اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی گہری سازش

?️ 25 جون 2021(سچ خبریں) بھارتی انتہا پسند اور ڈرامے باز وزیر اعظم نریندر مودی

غزہ کی ناکہ بندی ختم ہونے تک اسرائیل بحیرہ احمر کی ناکہ بندی میں رہے گا

?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کے سربراہ کے مشیر عبد الالہ محمد حجر نے کہا

پاکستانی  وزیر کی بھارت کو جوہری حملے کی دھمکی 

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:پاکستانی وزیر حنیف عباسی نے بھارت کو خبردار کیا کہ

آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے ہیں مگر اتفاق رائے کی کوشش کر رہے ہیں، وزیر دفاع

?️ 19 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر

امریکہ کی مکمل اقتصادی تباہی

?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:   ایک نئے سروے کے مطابق تقریباً نصف امریکیوں کا خیال

فلسطینیوں کے قتل عام میں صہیونی فوجیوں کا مقابلہ، شام کے لیے تل ابیب کی خطرناک سازش؛رہبر انصار اللہ کا بیان

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے