?️
نیروبی، کینیا: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے منصفانہ مالیاتی بہاؤ، مضبوط بین الاقوامی تعاون اور ذمہ دار نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پائیداری اور مالیاتی استحکام کو ایک دوسرے کا معاون بنایا جانا ناگزیر ہے۔وہ ہفتہ کواقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے موقع پر ماحولیات اور عالمی مالیاتی استحکام سے متعلق اعلیٰ سطحی قیادت مکالمے میں گفتگو کر رہے تھے۔
وزارتِ موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں اقوامِ متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے موقع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی قیادت مکالمے میں شرکت کی جس کا عنوان تھا”ماحولیاتی زوال سے نمٹنا عالمی مالیاتی نظام کے مستقبل کے لیے کیوں ناگزیر ہے “۔
اس اعلیٰ سطحی مکالمے میں عالمی رہنماؤں، پالیسی سازوں، مالیاتی ریگولیٹرز اور ماہرین نے شرکت کی جہاں حکومتوں کی جانب سے اپنائے جانے والے اُن ہمہ گیر نظاماتی طریقۂ کار پر غور کیا گیا جن کے ذریعے نجی مالیاتی وسائل کو ایسے راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے جو معاشی اور مالیاتی نظام کے استحکام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع کے نقصان، اراضی کی زبوں حالی، آلودگی اور فضلے جیسے مسائل سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوں۔
مباحثے کے دوران پالیسی ہم آہنگی، مؤثر ضابطہ جاتی فریم ورکس اور حکومت کے تمام شعبوں پر مشتمل نقطۂ نظر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا تاکہ پائیدار مالیات کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔ اس موقع پر نجی سرمایہ کاری کو اعلیٰ اثر رکھنے والے شعبوں کی پائیدار منتقلی کے لیے متحرک کرنے اور مالیاتی فیصلوں میں ماحولیاتی خطرات کو شامل کرنے پر بھی زور دیا گیا۔
اپنی گفتگو میں ڈاکٹر مصدق ملک نے اس امر پر زور دیا کہ ماحولیاتی زوال عالمی مالیاتی نظام کے لیے سنگین نظاماتی خطرات پیدا کر رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ایک مشترکہ عالمی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حالانکہ عالمی اخراج میں ان کا حصہ نہایت کم ہے، انہیں لچک پیدا کرنے اور ترقیاتی کامیابیوں کے تحفظ کے لیے منصفانہ، مؤثر اور قابلِ رسائی موسمیاتی مالی معاونت کی اشد ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے منصفانہ مالیاتی بہاؤ، مضبوط بین الاقوامی تعاون اور ذمہ دار نجی شعبے کی شمولیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پائیداری اور مالیاتی استحکام کو ایک دوسرے کا معاون بنایا جانا ناگزیر ہے۔ انہوں نے موسمیاتی لچک پر مبنی ترقی کے فروغ اور ماحول دوست مالی نظام کی تشکیل کے لیے عالمی کوششوں میں پاکستان کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کو نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حملے پر شدید تشویش
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر منور پھینکے
نومبر
پارلیمانی انتخابات میں عراقیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت؛ 20سال بعد کا سب سے زیادہ ریکارڈ
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے پارلیمانی انتخابات میں 20 سال بعد عراقیوں کی تاریخی
نومبر
القسام: قیدیوں کی باقی ماندہ لاشوں کے حوالے کرنے کے لیے خصوصی آلات کی ضرورت ہوتی ہے
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبرین: تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک بیان
اکتوبر
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری
?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:سرزمین فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک میں قیدیوں، زخمیوں اور شہداء
دسمبر
اس سال کے آغاز سے اب تک 151 فلسطینی شہید
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ اس سال
ستمبر
فواد چوہدری اور عمران اسماعیل کی وزیراعظم سے ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اسلام آباد میں ملاقات
?️ 8 مارچ 2022(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خصوصی طور پرلاہور
مارچ
چینی بینک کی پاکستان کیلئے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری، 50 کروڑ ڈالر موصول
?️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ چین
مارچ
وزیراعظم کی زیر صدارت ایس آئی ایف سی کا اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی بھی شریک
?️ 25 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خصوصی سرمایہ
مئی