?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات مالی سال 2025 میں 7.39 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 17.89 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال میں 16 ارب 66 کروڑ ڈالر تھیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصنوعات کے لحاظ سے تیار ملبوسات (ریڈی میڈ گارمنٹس) نے سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا، جن کی برآمدات کی مالیت میں 15.85 فیصد اور مقدار میں 5.80 فیصد اضافہ ہوا۔
اس کے بعد نٹ ویئر کی برآمدات کی مالیت میں 13.68 فیصد اور مقدار میں 6.47 فیصد اضافہ ہوا، بیڈ ویئر کی برآمدات کی مالیت میں 11.07 فیصد اور مقدار میں 8.37 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ تولیوں کی برآمدات کی مالیت میں 2.61 فیصد اور مقدار میں 1.62 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
اس کے برعکس، کاٹن کلاتھ (سوتی کپڑے) کی برآمدات کی مالیت میں 3.05 فیصد اور مقدار میں 7.03 فیصد کمی ہوئی، جب کہ یارن (دھاگے) کی برآمدات میں نمایاں کمی دیکھی گئی جو 28.76 فیصد تک گراوٹ کا شکار ہوئیں۔
تولیوں کے علاوہ دیگر تیار شدہ اشیا (میڈ اپ آرٹیکلز) کی برآمدات میں 8.45 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ٹینٹ، کینوس اور ترپال کی برآمدات میں 6.21 فیصد اضافہ ہوا، خام روئی (را کاٹن) کی برآمدات میں شدید کمی واقع ہوئی، جو 98.45 فیصد تک گراوٹ کا شکار ہوئیں۔
درآمدات کے لحاظ سے مصنوعی فائبر اور مصنوعی سلک یارن کی درآمدات میں بالترتیب 5.19 فیصد اور 12.03 فیصد اضافہ ہوا۔
دیگر ٹیکسٹائل اشیا کی درآمدات میں 67.99 فیصد نمایاں اضافہ ہوا، خام روئی کی درآمدات میں سال بہ سال 182.53 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو مقامی پیداوار میں کمی کی وجہ سے بڑھی ہوئی گھریلو طلب کو ظاہر کرتا ہے۔
پرانے استعمال شدہ کپڑوں کی درآمدات میں بھی 17.79 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں 61.51 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
پاکستان کی مجموعی برآمدات مالی سال 2025 میں 4.45 فیصد اضافے کے ساتھ 32 ارب 4 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال میں 30 ارب 67 کروڑ ڈالر تھیں۔
تیل کی درآمدات
مالی سال 2025 میں تیل کی درآمدی لاگت 5.76 فیصد کمی کے ساتھ 15 ارب 94 کروڑ ڈالر رہ گئی، جو گزشتہ سال 16 ارب 91 کروڑ ڈالر تھی، یہ کمی حالیہ مہینوں کے دوران جاری رجحان کا تسلسل ہے، جو عالمی قیمتوں میں کمی اور درآمدی مالیت میں کمی کی وجہ سے ہے۔
خام تیل کی درآمدات کی مالیت میں 1.54 فیصد کمی ہوئی، تاہم درآمدی مقدار 12.39 فیصد کے اضافے سے 10.18 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال 9.05 ملین ٹن تھی، اسی طرح پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کی مالیت میں 10.3 فیصد کمی ہوئی، لیکن مقدار میں 4.28 فیصد اضافہ ہو کر 10.80 ملین ٹن تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال 10.35 ملین ٹن تھی۔


مشہور خبریں۔
عدت میں نکاح کیس کب ختم گا؟جج افضل مجوکا کی زبانی
?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر
جولائی
برطانوی اشاعت کا حزب اللہ مخالف مضمون سراسر غلط
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: صیہونیوں کا دنیا کے بڑے میڈیا کے بہاؤ پر بڑا کنٹرول
جون
17 تاریخ کے بعد سے ڈالر کی مارکیٹ بڑھی ہے:وزیر خزانہ
?️ 21 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کہا ہے کہ
جولائی
لانگ مارچ ’حتمی مرحلے‘ میں داخل، عمران خان آج راولپنڈی جانے کیلئے تیار
?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا
نومبر
صہیونی رژیم کے صدر کا طوفان الاقصی کارروائی میں بھاری شکست کا اعتراف
?️ 17 نومبر 2025 صہیونی رژیم کے صدر کا طوفان الاقصی کارروائی میں بھاری شکست
نومبر
کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار
فروری
برطانوی پولیس کی 70 سال بعد معافی
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:برطانوی پولیس نے ایک ایسے شخص کے خاندان سے معافی مانگ
ستمبر
امریکی محکمہ خارجہ کا دایرہ کم ہون کا امکان
?️ 1 مارچ 2025 سچ خبریں: پولیٹیکو ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر
مارچ