ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی

اسد عمر

🗓️

اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پر سخت پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 30 ستمبر تک دونوں ڈوز نہ لگوانے والوں پر سخت پابندیاں لگائی جائیں گی،ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کیلئے آہستہ آہستہ پابندیاں بڑھاتے چلے جائیں گے، ایسے کام جس سے وہ دوسروں کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں ان سے روکنا شروع کردیں گے، آہستہ آہستہ وبا کا پھیلاؤ نیچے آرہا ہے ، مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہورہی ہے، چوتھی لہر کمزور پڑتی نظر آرہی ہے، آئندہ 15 روز میں رجحان میں مزید استحکام آئیگا، کورونا کیسز میں کمی آئیگی جس سے ہسپتالوں پر دباؤ کم ہوگا، بڑے شہروں میں 15 سال سے زائد عمر کی 40 فیصد آبادی ہے جسے مکمل طور پر ویکسینیٹ کرنا ہے، یہ ہدف حاصل کرلیں تو ستمبر کے آخر میں بندشوں میں مزید کمی کریں گے، 16ستمبرسی50فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے اور انٹر سٹی بس سروس کیلئے 50فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی،6 اضلاع لاہور ، فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں میں بندشیں برقرار رہیں گی۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی اصلاحات وخصوصی اقدامات ونیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی وارڈز میں کووڈ۔19 کے مریضوں کا دبائو ہے، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، وبا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، کووڈ۔

19 کے 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں، لاپرواہی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے ۔اسد عمر نے کہا کہ 24میں سے 18اضلاع میں وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں، 6 اضلاع میں آئوٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 12 بجے تک کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کے 24 اضلاع میں کیسز کی تعداد کے پیش نظر 4 سے 15 ستمبر تک زائد بندشیں عائد کی تھیں تاہم ان میں سے 18 اضلاع میں صورتحال بہت بہتر ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ 18 اضلاع میں بھی کورونا پابندیاں قائم رکھیں گی جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں نافذ ہیں جبکہ دیگر 6 اضلاع میں زائد بندشیں قائم رہیں گی۔اسد عمر نے بتایا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں میں کورونا سے متعلق صورتحال بہتر سامنے نہیں آئی ہے اس لیے مذکورہ اضلاع میں انتہائی درجے کی بندش 22 تاریخ تک قائم رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انتہائی درجے کی متعدد پابندیوں میں سے چند ایک ختم کررہے ہیں جس میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ فعال کرنے کی اجازت دی جارہی ہے تاہم بسوں میں مسافر کی تعداد نصف ہوگی۔ چیئرمین این سی او سی نے کہا کہ ان اضلاع میں تعلیمی ادارے 50 فیصد حاضری کی بنیاد پر کھولے جارہے ہیں اور ان کی کلاسز جمعرات سے شروع ہوجائیں گی۔اسد عمر نے کہا کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں میں ان دوڑ ڈائننگ کی اجازت نہیں ہوگی تاہم ریسٹورنٹس رات 12 بجے تک کھلے رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں تفریح پارکس اور جم مکمل طور پر ویکسی نیٹڈ لوگوں کیلئے کھول دیے جائیں گے، عوامی اجتماعات میں صرف 400 لوگوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔اسد عمر نے بتایا کہ ملک میں حالیہ کورونا کی چوتھی لہر میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے گی اور ملک کے بڑے شہروں میں 15 سال سے زائد عمر کے 40 فیصد شہریوں کو ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا جائیگا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت 200 ارب روپے کی ویکسین کی خریداری کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ملک میں کورونا پابندیاں 30 ستمبر تک قائم رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کے بعد جو افراد ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائیں گے ان پر پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی جن میں سکولوں میں کام کرنے والے افراد چاہے وہ کسی بھی شعبہ سے ہوں۔اسی طرح سے جن افراد نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہیں لگوائی وہ ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے۔

مشہور خبریں۔

شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار

🗓️ 9 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری اور

کرم ایجنسی میں مسافر گاڑیوں کے قافلے پر حملے میں شہادتیں 42 ہوگئیں

🗓️ 22 نومبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں جمعرات کے

عراقی وزیر اعظم کا دورۂ ایران؛اغراض و مقاصد

🗓️ 3 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن اور کویت کے دورے کے بعد عراقی وزیر اعظم محمد

کراچی میں ایک پولیس افسر نے خود کو آگ لگای لی

🗓️ 27 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) آئی آئی چند ریگر روڈ پرواقع سینٹرل پولیس آفس کے

حکومت نے مغربی ممالک کے خلاف مفقہ قرار داد لانے کا فیصلہ کیا

🗓️ 18 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خربیں)تفصیلات کے مطابق حکومت نے مغربی ممالک میں بننے والے

صہیونی فوج کو کریش اسکوائر پر حزب اللہ کے ساتھ تصادم پر گہری تشویش

🗓️ 9 جون 2022سچ خبریں: بیروت اور تل ابیب کے درمیان کشیدگی کے سائے میں

شیخ حسینہ کا اگلا ٹھکانہ کون سا ملک ہو گا؟

🗓️ 11 اگست 2024سچ خبریں: انڈیا کے بعد شیخ حسینہ کا اگلا ٹھکانہ کون سا

یروشلم میں 5 امریکیوں کے زخمی ہونے پر واشنگٹن کا ردعمل

🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے آج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے