وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کی خصوصی گفتگو

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے بڑا معاشی چیلنج ملا لیکن ہم نے اس ذمے داری کو نبھائیں گے، ہم نے مشکل فیصلے کیے ہیں اور اگر اس ملک کی معیشت کو سدھارنے کیلئے مزید مشکل فیصلے کرنے پڑے تو وہ بھی کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیراعظم نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں جو حکومت ملی اس میں پچھلی حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں، ناعاقبت اندیشی اور بے انتہا ناقص کارکردگی کی بنا پر ہمیں بہت بڑا معاشی چیلنج ملا۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ دنیا میں تیل اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں لیکن پچھلی حکومت نے جاتے جاتے ان کی قیمتیں ان کی قیمتیں کم کر کے حکومت کے لیے ایک جال بچھایا جو 100فیصد بدنیتی پر مبنی فیصلہ تھا، اگر ان کو عوام کی خوشحالی اور مسائل کا درد ہوتا تو وہ ساڑھے تین سال حکومت کے دوران کوئی تو مثال چھوڑ جاتے جس سے ہم یہ کہتے کہ انہوں نے عوام کی بہبود کے لیے کام کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ دنیا میں معاشی صورتحال بے انتہا گمبھیر ہے، تیل، پیٹرول اور دیگر اجناس کی عالمی قیمتیں بہت تیزی سے بڑھ رہی ہیں لیکن ہم نے اس بجٹ میں فیصلہ کیا کہ جہاں ہمیں پیٹرول اور تیل کی قیمتیں مجبوراً بڑھانی پڑیں، وہیں ہم نے سات کروڑ لوگوں کے لیے ریلیف مہیا کیا جس کے ذریعے دو ہزار روپے مہینہ ہیلپ لائن کے ذریعے کروڑوں لوگوں کو دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں فیصلہ کیا کہ غریب آدمی پر پڑنے والے بوجھ کو بانٹیں گے اور صاحب ثروت لوگوں پر ٹیکس لگائیں گے تاکہ غریب کو یقین ہو جائے کہ اگر ان پر بوجھ آیا ہے تو ہم امیر ترین طبقے پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ وہ اس موقع پر خوشی کے ساتھ قوم کا ساتھ دیں گے، ایثار اور قربانی کا مظاہرہ کریں گے جس کی بدولت ہم کئی سو ارب ٹیکس اکٹھا کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اس ذمے داری کو نبھائیں گے، ہم نے مشکل اور بے باک فیصلے کیے ہیں، مزید بھی کرنے پڑے تو کریں گے تاکہ اس ملک کی معیشت کو سدھارا جا سکے اور پاکستان کی معیشت کو ہم مضبوط کر سکیں، اس کے لیے ہم کسی بھی قدم سے نہیں ہچکچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اتحادی حکومت کی دعاؤں کے ساتھ ان مراحل کو عبور کرے گی اور عوام کے لیے آنے والے وقتوں میں ان فیصلوں کے بعد ضرور اچھا وقت آئے گا س کے لیے ہم محنت کریں گے۔

مشہور خبریں۔

القدس کے مفتی اعظم نے مسجد اقصیٰ کو تباہ کرنے کے خطرے سے خبردار کیا

?️ 27 جون 2022سچ خبریں:    القدس کے مفتی اعظم اور مسجد الاقصی کے خطیب

علاقے کے میڈیا میں شہید رئیسی کی نماز جنازہ کی وسیع کوریج

?️ 23 مئی 2024سچ خبریں: شہید آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، اور ان کے ہمراہ

طلحہ انجم کے بھارتی پرچم لہرانے کے تنازع پر علی رحمٰن خان کا اہم مشورہ

?️ 19 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) گلوکار طلحہ انجم کے نیپال میں کنسرٹ کے دوران

یمنی ڈرون کے ذریعہ امریکی دفاعی ڈھال تباہ

?️ 22 نومبر 2022سچ خبریں:یمن کے صوبہ حضرموت میں امریکی دفاعی ڈھال میں گھس کر

ایٹالوی وزیر اعظم اور دو وزیروں کے خلاف غزہ عالمی عدالت میں مقدمہ دائر،غزہ نسل کشی کا الزام 

?️ 8 اکتوبر 2025ایٹالوی وزیر اعظم اور دو وزیروں کے خلاف غزہ عالمی عدالت میں

وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ’مینوئل فائلنگ سے ای آفس‘ پر منتقل کرنے کی ہدایت

?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی

ترکی میں طالبان مخالف افغان قومی مزاحمتی کونسل کا قیام

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت میں انقرہ ہونے والے ایک اجلاس میں افغانستان

عیسائی پادری کی بیت المقدس کے خلاف صیہونی سازشوں کی مذمت

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:مغربی کنارے کے یونانی آرتھوڈوکس آرچ بشپ عطااللہ حنا نے بیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے