?️
وزیر خزانہ نے کہا کہ جدید، مربوط اور سرمایہ کار دوست کیپٹل مارکیٹ ایکو سسٹم کی ترقی قومی ترجیح ہے جو فنانس تک بہتر رسائی، بچتوں کے فروغ، مارکیٹ سرگرمی میں گہرائی اور پاکستان کی طویل مدتی معاشی مضبوطی کے لئے ناگزیر ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس کے استحکام اور توسیع کے روڈمیپ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اہم مالیاتی اداروں، کارپوریٹ سیکٹر، ریگولیٹرز اور مختلف سرکاری شعبوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی جن میں سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ، سٹیٹ بینک ، پاکستان بینکس ایسوسی ایشن، پاکستان سٹاک ایکسچینج ، سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ،پاکستان بزنس کونسل اور وزارتِ خزانہ کے نمائندے شامل تھے۔
اجلاس میں کونسل کے اپنے ضوابطِ کار اور کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے مجموعی منصوبے اور حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا اور مارکیٹ کو وسعت دینے، اسے مزید گہرا کرنے اور توسیع دینے کے لئے عالمی بہترین طریقوں اور منظم طریقہ ہائے کار کو اپنانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس میں چار بنیادی شعبوں کو مضبوط بنانے پر بات ہوئی جن میں ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی شمولیت میں اضافہ، سرمایہ کاروں کی ضروریات کے مطابق متنوع سرمایہ کاری مصنوعات کی ترقی، بینکوں، بروکرز اور میوچل فنڈز سمیت اداروں کے لئے سہولت کاری میں بہتری اور سرمایہ کاروں اور اجراء کنندگان کے لئے مراعات کی تشکیل شامل ہے جن میں کراس بارڈر لسٹنگز، اشتراکِ عمل، اور وسیع تر مارکیٹ انضمام جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔
اجلاس میں کیپیٹل مارکیٹس کے کراس بارڈر انضمام کے تقاضوں، مارکیٹ ٹیکنالوجیز کے ان لائنمنٹ، ریگولیٹری جدیدکاری اور اجراء کنندگان کو قرض اور ایکویٹی دونوں مارکیٹس کے ذریعے سرمایہ بڑھانے کی ترغیب دینے کی ضرورت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ زیادہ لیکویڈیٹی، متحرک اور شفاف قیمتوں کے تعین کے نظام کی تشکیل قومی معاشی ترقی میں کیپٹل مارکیٹس کے کردار کو بڑھانے کے لئے ناگزیر ہے۔
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ حکومت ایسے متحرک اور فعال کیپیٹل مارکیٹس کے قیام کے لئے پرعزم ہے جو اجراء کنندگان کو سرمایہ بڑھانے میں معاونت فراہم کر سکیں اور سرمایہ کاروں کو محفوظ اور پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع مہیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جاری ڈھانچہ جاتی اصلاحات مارکیٹ کی کارکردگی مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اور نجی شعبہ دونوں قرض کیپیٹل مارکیٹ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
وزیر خزانہ نے کونسل پر زور دیا کہ وہ نجی شعبے کی شمولیت میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور خاتمہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹل مارکیٹ کا مرکزی کردار ان اداروں کو جنہیں سرمایہ درکار ہے، ان افراد و اداروں سے جو بچت رکھتے ہیں، شفاف اور موثر ایکویٹی اور قرض کے آلات کے ذریعے جوڑنا ہے۔ اجلاس میں ریگولیٹری، ٹیکسیشن اور مراعاتی فریم ورکس کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں ریگولیٹری نگرانی میں بہتری، کمپنیوں کو لسٹنگ کی ترغیب دینے کے لئے مراعات، اور مصنوعات کی تیاری اور مارکیٹ کی مسابقت کے لئے ٹیکس پالیسیوں پر گفتگو شامل تھی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکسیشن کیپیٹل مارکیٹ کی کشش پر اثر انداز ہونے والا ایک اہم عنصر ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیکس پالیسی آفس، سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ڈی ایم او اور وزارتِ خزانہ مشترکہ طور پر کیپیٹل مارکیٹ کے ٹیکس نظام، اجرا کنندگان کے لئے ٹیکس مراعات اور وسیع تر لسٹنگز اور زیادہ شفافیت کو فروغ دینے کے اقدامات کا جائزہ لیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ شفاف اور قواعد کی پابند کمپنیوں کو سراہا جائے۔
وزیر خزانہ یہ بھی ہدایت کی کہ کونسل کا سیکرٹریٹ حکومتِ پاکستان کی حال ہی میں اعلان کردہ تین مراحل پر مشتمل ڈیجیٹائزیشن پالیسی کو کیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ روڈمیپ کے ساتھ مربوط کرے۔ اجلاس میں یہ طے پایا کہ ترجیحی شعبوں میں خصوصی ورکنگ گروپس قائم کئے جائیں گے جو اگلے دو ہفتوں میں کلیدی کارکردگی اشاریے اور عملی منصوبے تشکیل دیں گے۔
کونسل کو سہ ماہی بنیادوں پر پیشرفت رپورٹ موصول ہو گی، اور عمل درآمد و نتائج کی نگرانی کے لئے ہر سہ ماہی میں کم از کم ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ان اقدامات کا مقصد ایک متحرک، لچکدار اور زیادہ لیکویڈیٹی رکھنے والا کیپیٹل مارکیٹ ایکو سسٹم قائم کرنا ہے، جو بچتوں کو پیداواری سرمایہ کاری کی طرف منتقل کرے، معاشی ترقی میں معاون ہو، اور پاکستان کی مجموعی مالی استحکام کو مضبوط بنائے۔


مشہور خبریں۔
لاہور بدستور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
?️ 19 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حد تک بڑھ
نومبر
گلوبس: اسرائیل میں سیکورٹی استحکام کا فقدان ہے
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار نے یمنی مسلح افواج کی کامیاب کارروائیوں کے
ستمبر
سود کی ادائیگیوں میں 64 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ میں انکشاف
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں برس پاکستان کی قرضوں پر سود کی
مئی
ماسکو نے جوہری تجربات دوبارہ شروع کیے؛ وجہ ؟
?️ 30 نومبر 2024سچ خبریں: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا کہ
نومبر
عازمین حج کے لیے سعودی عرب کی ہدایات
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارتوں اور سرکاری اداروں نے اعلان کیا
جون
یوکرین کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا مایوس کن منظرنامہ
?️ 18 اکتوبر 2025یوکراین کے لیے ٹرمپ کے امن منصوبے کا مایوس کن منظرنامہ ماہرین
اکتوبر
برطانیہ میں اسرائیلی اسلحہ ساز فیکٹری بند
?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:برطانوی شہریوں کے احتجاج اور بین الاقوامی مہم کے دوران انگلینڈ
فروری
یمن کی فضائی محاصرے کی صلاحیت؛ صہیونیستوں پر نئی جنگ کا آغاز
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیست ریاست کے خلاف یمن کے فضائی محاصرے کے اعلان
مئی