?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن معاہدے میں ان کے انتہائی اہم کردار پر شاندار خراج تحسین کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، وفاقی کابینہ کے اراکین نے شرم الشیخ، مصر میں منعقد ہوئے غزہ امن سربراہی اجلاس میں کی گئی وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تقریر کی زبردست پذیرائی کی۔
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن معاہدے میں ان کے انتہائی اہم کردار پر اس شاندار خراج تحسین پیش کیا اور کابینہ کے اراکین نے ڈیسک بجا کر وزیراعظم کو داد دی۔
وفاقی کابینہ کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شرم الشیخ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ عزت دی اور پاکستان نے غزہ امن معاہدے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا نے پاکستان کو انتہائی اہم ملک کے طور پر دیکھنا شروع کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر کریں کم ہے کہ اس نے دنیا بھر میں پاکستان کو عزت و تکریم سے نوازا۔
وفاقی کابینہ نے اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (سی سی ایل سی) کے 23 ستمبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ نے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز، 2013 کے شیڈول (ای) میں ترامیم کی توثیق کر دی گئی، ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر میں خواتین کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لائسنس گرانٹ فیس اور لائسنس کی تجدید کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں، انٹر بورڈ کوارڈینیشن کمیشن ایکٹ 2023 میں ترامیم کی توثیق بھی کر دی گئی، ان ترامیم کے تحت پاکستان بھر کے تعلیمی بورڈز میں خواتین اراکین کی 33 فیصد نمائندگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید برآں جموں وکشمیر (ایڈمنسٹریشن آف پراپرٹی) آرڈینینس 1961 میں ترامیم ، کراچی پورٹ ٹرسٹ ایکٹ 1986, گوادر پورٹ اتھارٹی آرڈیننس 2002 اور پورٹ قاسم ایکٹ 1973 کو ایس او ایز ایکٹ 2023 سے مطابقت میں لانے کے حوالے ترامیم کی بھی توثیق کر دی گئی ۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی (سی سی ایل سی) کے 8 اکتوبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (مینجمنٹ اینڈ یوٹیلائزیشن آف ڈیجیٹل نیشن فنڈ) رولز ، 2025 کی توثیق کر دی گئی، اسی طرح ادارہ شماریات پاکستان کی گورننگ کونسل میں ترامیم کی توثیق کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 10 اکتوبر 2025 کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی، جبکہ آرمڈ فورسز نرسنگ سروسز رولز 1969 میں ترامیم کی توثیق کر دی گئی۔
علاوہ ازیں سول ان مینڈ (Civil unmanned) ایئر کرافٹ رولز 2025 کی توثیق کر دی گئی، مزید برآں پاسپورٹ امینڈمینٹ رولز 2021 میں ترامیم کی توثیق کی گئی۔


مشہور خبریں۔
ایران امریکہ مذاکرات میں پیشرفت پر صیہونی سیاسی و سکیورٹی حلقوں میں شدید تشویش
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت نے
اپریل
جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بیٹوں نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کے بیٹوں نے
مارچ
رمضان میں غزہ جنگ جاری رہنے پر صیہونیوں کو گہری تشویش
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
مارچ
کوئی بھی ملک پاکستان کی طرف دیکھے گا تو اسی طرح مؤثر جواب دیا جائے گا، آصف زرداری
?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)
جنوری
مقبوضہ کشمیر جیل میں تبدیل ہو چکی ہے
?️ 21 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ جب مقبوضہ
جون
9 مئی واقعات کو جواز بناکر کسی جماعت کو دیوار سے لگانا جائز نہیں: سینیٹر مشتاق
?️ 22 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد نے
دسمبر
گلیشئر پگھلنے اور موسمیاتی تبدیلی سے آفات کا سامنا ہے۔ مصدق ملک
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا
اگست
کراچی: دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کاروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار
?️ 13 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)رینجرز اور کراچی پولیس نےکراچی میں دہشتگردی کے بہت بڑے
مارچ