وفاقی کابینہ کا بھی فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے بھی 2017 میں دیے گئے 20 روزہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے خصوصی کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ نے فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جب کہ سپریم کورٹ پہلے ہی اس انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرچکی ہے۔

چند روز قبل سپریم کورٹ نے 2017 میں 20 روزہ فیض آباد دھرنے کے حوالے سے خصوصی کمیشن کی رپورٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دقیانوسی قرار دے دیا تھا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے 3 صفحات پر مشتمل حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ کمیشن کی رپورٹ میں ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آر) پر توجہ نہیں دی گئی اور غلط اندازہ لگایا گیا کہ اسلام آباد جانے اور احتجاج کرنے کا حق ممنوع ہے، عدالت نے مشاہدہ کیا کہ رپورٹ جانبدارانہ تھی اور اس نے عدالت کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات اور فیصلے کے دیگر پہلوؤں پر غور نہیں کیا۔

کمیشن کی رپورٹ پر تشدد کے مرتکب افراد کو بری کرنے اور سیاسی سرپرستی میں شامل افراد کو سزا دینے پر بھی تنقید کی گئی تھی، سپریم کورٹ نے نوٹ کیا تھا کہ رپورٹ میں بغیر کسی وضاحت کے دوسرے کی گواہی پر ایک شخص کے بیان کو ترجیح دی گئی، تعصب کا مظاہرہ کیا گیا اور کمیشن کی غیر جانبداری پر سمجھوتہ کیا گیا۔

جب اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پوچھا گیا کہ کیا وفاقی حکومت نے رپورٹ کی توثیق کی ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ حکومت اس حوالے سے جواب جمع کروائے گی، تاہم، انہوں نے اپنی رائے میں کہا کہ رپورٹ میں مادہ کی کمی تھی اور اس میں ٹی او آرز کے مطابق مکمل بات نہیں کی گئی۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وہ حکومت کا جواب جمع کرائیں اور اس بارے میں ہدایات حاصل کریں کہ آیا حکومت کمیشن کی رپورٹ کو عام کرنا چاہتی ہے یا نہیں، عدالت نے کمیشن کے ارکان اور چیئرمین کو ابتدائی مشاہدات کا تحریری جواب دینے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ اگر وہ ذاتی طور پر مزید جواب دینا چاہیں تو آئندہ سماعت پر حاضر ہوسکتے ہیں۔

سپریم کورٹ کے حکم نے ان اہم پہلوؤں کو حل کرنے میں کمیشن کی ناکامی کو اجاگر کیا تھا جس سے رپورٹ کی ساکھ اور غیر جانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔

ٹی او آرز میں کمیشن سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ فیض آباد دھرنا کرنے کے لیے تحریک لبیک پاکستان کو فراہم کی گئی غیر قانونی مالی یا دیگر معاونت کی انکوائری کرے، فتوے یا فتوے جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کرے، براڈ کاسٹرز اور کیبل آپریٹرز کے خلاف پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی کارروائی انکوائری کرے، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت اور تشدد کے پھیلاؤ کی جانچ کرے، ذمہ داروں کا تعین کریں اور ریلیوں، احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی سفارش کریں۔

مشہور خبریں۔

ترک فوج کی دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: دمشق

?️ 5 جون 2022سچ خبریں:    شامی حکومت نے اس بات پر زور دیا کہ

شام افغانستان یا لیبیا کے راستے پر؟

?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: شام میں ہونے والی تیز رفتار پیش رفت نے اس

صیہونیوں کی مسجد اقصی کا متولی بدلنے کی کوشش

?️ 3 جولائی 2021سچ خبریں:پاکستان کی ایک ویب سائٹ نے سعودی عرب میں شائع ہونے

کیا غزہ پر دوبارہ حملہ ہوگا ؟

?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: یونی بین میناچم نے اس حوالے سے اپنی ویب سائٹ

اسرائیل کے سیکورٹی سسٹم کے دل میں ایران کا تیر/ ہم ویزمین کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

?️ 17 جون 2025سچ خبریں: جنوبی تل ابیب میں واقع ویزمین سائنٹیفک اینڈ ریسرچ سینٹر

پارلیمانی انتخابات کے بعد صہیونی حکام کے اجتماعی استعفے

?️ 9 نومبر 2022سچ خبریں:صیہونی داخلی سلامتی کے مشیر کے بعد اس حکومت کی وزارت

بڑے شیئر ہولڈرز اسرائیل کے اسٹاک ایکسچینج سے اپنی اثاثے کیوں نکال رہے ہیں؟

?️ 3 جولائی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "گلوبس” کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیل کے بڑے

بی جے پی حکومت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کر رہی ہے: سول سوسائٹی

?️ 17 اپریل 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے