?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نےافغانستان کےساتھ مخصوص زرعی مصنوعات پر ٹیکس رعایتوں کی منظوری دے دی، ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی گئی،پروگرام کے تحت افغانستان کی چار مصنوعات پر پاکستان5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارتِ تجارت کی سمری کی منظوری لی گئی ہے، ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت پاک افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا۔
دستاویز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ارلی ہارویسٹ پروگرام کا معاہدہ گزشتہ ہفتے طے پایا تھا، پروگرام کے تحت مخصوص زرعی مصنوعات پر ترجیحی ٹیرف رعایتیں ملیں گی،افغانستان کی 4 مصنوعات پر پاکستان 5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دے گا۔
افغانستان کے ٹماٹر پر پاکستان 5 فیصد ڈیوٹی ختم کرے گا، اس کمی کے بعد ٹماٹر پر ٹیکس27 سے کم ہو کر 22 فیصد رہ جائے گا۔
دستاویز کے مطابق افغانستان سے درآمد کیے جانےو الے انگور، انار اور سیب پر پاکستان26 فیصد ڈیوٹی ختم کردے گا، کمی کے بعد ان 3 مصنوعات پر ٹیکسز 53 سے کم ہو کر 27 فیصد رہ جائیں گے، افغانستان بھی 4 پاکستانی مصنوعات پر 20 سے 35 فیصد ٹیکس رعایت دے گا۔
افغانستان پاکستانی آلو پر 35 فیصد اور کیلے پر 30 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کم کرے گا، افغانستان کو آلو کی برآمدات پر ٹیکسز 57 سےکم ہو کر 22 فیصد رہ جائیں گے۔
افغانستان پاکستانی کینو اور آم پر 20 فیصد کسٹمز ڈیوٹی کم کرے گا جس کےبعد ان مصنوعات پر ٹیکسز 47 سے کم ہو کر 27 فیصد پر آجائیں گے، دونوں ممالک 4،4 زرعی مصنوعات پر کسٹمز ڈیوٹی ختم یا کم کریں گے۔
دستاویز کے مطابق ٹیرف میں رعایت کے باوجود دونوں ممالک کی جانب سے 22 سے 27 فیصد ٹیکس لاگو رہیں گے، ٹیکس رعایتوں کا اطلاق یکم اگست 2025ء سے 31جولائی 2026ء تک ہوگا، دونوں ممالک جامع ترجیحی تجارتی معاہدے کے لیے مذاکرات شروع کریں گے۔
دستاویز کے مطابق مذاکرات ارلی ہارویسٹ پروگرام کی کارکردگی اور باہمی اطمینان کی بنیاد پر ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
میڈلین جہاز کے ساتھ کیا ہوا اس کے بارے میں گریٹا تھنبرگ کا بیان
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: انسانی حقوق کی کارکن گریٹا تھنبرگ، جو غزہ کی ناکہ بندی
جون
گینٹز، انتخابات میں نیتن یاہو کے سخت حریف
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ عبرانی اخبار Maariu
جون
اسپیکر کا جانبدارانہ رویہ پارلیمنٹ کی توہین ہے، تحریک انصاف
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی
دسمبر
روس یوکرین جنگ کی تازہ ترین صورتحال
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جزیرہ نما کریمیا پر یوکرینی
اگست
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو سرحد میں گھسنے سے روکا
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا
اکتوبر
میکرون اپنے برسوں کی حکمرانی کے مثبت نتائج کو ظاہر کرنے کی کوشش میں
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:مشرقی فرانس کے علاقائی اخبارات کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانسیسی صدر
اپریل
صدر مملکت کی طرف سے قومی اقتصادی کونسل کی تشکیل نو کی منظوری
?️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 156
جون
اسرائیل غزہ میں کس کے خلاف لڑ رہا ہے؟
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ کی پٹی کی صورتحال کو
دسمبر