?️
اسلام آباد(سچ خبریں) ن لیگ والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ کرتے ہیں، اسٹیٹ بینک اور اسکے تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہیں گے،وفاقی وزیر حماد اظہر نے گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹانے کا فارمولا بتا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ نئے قانون کے تحت اسٹیٹ بینک کا بورڈ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹاسکتا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر توانائی حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر حماد اظہر کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن والے ہر مسئلے پر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نئے قانون کے تحت اسٹیٹ بینک کا بورڈ گورنر اسٹیٹ بینک کو ہٹاسکتا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک گورنر کے تعین کا اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہی رہے گا، اسٹیٹ بینک اور اس کے تمام اثاثے وفاقی حکومت کی ملکیت ہی رہیں گے۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ہم اپوزیشن کے ساتھ چیئرمین نیب اور انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہتے ہیں، عدلیہ میں تقرریوں کے طریقہ کار پر بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن اپوزیشن کی قیادت اس پر فوکسڈ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ہماری حکومت کے آنے کے وقت سے اس میں لگے ہوئے ہیں کہ یہ حکومت جانے والی ہے، مریم نواز کی باتوں پر اب تو بچے بھی ہنستے ہیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق حکومت نے سنجیدہ پالیسی بنائی، جن ملکوں میں اسٹیٹ بینک خودمختار ہے وہاں افراط زر میں کمی ہے۔حماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیٹ بینک کے بورڈ آف گورنر کا اختیار رکھتی ہے، یورپ میں جتنا اسٹیٹ بینک آزاد ہے اتنا پاکستان میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک ماہ کے لیے صنعتی گیس گھریلو صارفین کو منتقل کی جاتی ہے۔


مشہور خبریں۔
السنوار کی شہادت پر صہیونیوں کی خوشی خوف کی نشانی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: یحییٰ السنوار فلسطینی مزاحمت کا ایک لیجنڈ ہے۔ وہ ہیروز
اکتوبر
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 13دہشت گرد جہنم واصل
?️ 24 ستمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل
ستمبر
غزہ میں صیہونیوں کی بربریت کے بارے میں عالمی برادری کو انتباہ
?️ 16 مئی 2024سچ خبریں: یوم نکبت کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس
مئی
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول
جون
میں صدر نہ بنا تو اسرائیل کے ساتھ کیا ہوگا؟ ٹرمپ کا بیان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر
مایکروسافٹ کے دفتر پر فلسطین کے حامیوں کا قبضہ
?️ 21 اگست 2025مایکروسافٹ کے دفتر پر فلسطین کے حامیوں کا قبضہ فلسطین کے حامی
اگست
یمن 8 سال کی جنگ کے بعد اب سابقہ ملک نہیں رہا
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی جنگ ایک ایسی جنگ جس میں دسیوں ہزار ہلاک
مارچ
صیہونی انتہاپسند کابینہ میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 23 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی کابینہ کے انتہاپسند وزیر کی تجاویز کو فلسطینیوں اور
اگست