?️
اسلام آباد ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نواز شریف کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرانے کے لیے متحرک ہوگئی اس کی وکشش ہے کہ نواز شریف کو واپس لایا جائے وفاقی وزراء نے اپنے بیانات میں انہیں وطن واپس آنے کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ کو بتایا ہے نواز شریف سزا یافتہ ہیں اور وہاں کوئی علاج نہیں کروا رہے کیوں کہ برطانیہ کا قانون ہے سزا یافتہ شخص کو وزٹ ویزہ نہیں دیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نے وہاں ایک ٹیکا بھی نہیں لگوایا، اس لیے برطانیہ سے کہا ہے معاملہ خود دیکھ کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں، برطانیہ ایگزیکٹو آرڈر سے نواز شریف کو ڈی پورٹ کر سکتا ہے ، جس کے لیے برطانیہ نے ہمیں نواز شریف کی حوالگی کی درخواست دینے کا کہا ہے ، لیکن ہم نے برطانیہ سے کہا پہلے دیکھیں آپ کا قانون وزٹ پر قیام کی اجازت دیتا ہے یا نہیں کیوں کہ حوالگی کی درخواست طویل عمل ہے اسے بعد میں دیکھیں گے۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس آنے کا مشورہ دے دیا، اسد عمر نے کہا کہ لندن دیار غیر جگہ ہے، پاکستان ان کا ملک، ان کی دھرتی ہے، وہ پاکستان آئیں، خدانخواستہ میاں صاحب کو کچھ ہو نہ جائے، یہ ملک ان کا ہے، یہ دھرتی ان کی ہے، حکومت اچھے طریقے سے میاں صاحب کی دیکھ بھال کرے گی ، سرکار ان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرتے ہوئے محفوظ جگہ پر رکھے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محفوظ جگہ جیل سے زیادہ کوئی نہیں ہے کیوں کہ وہ جیل سے ہی گئے تھے، وزیراعظم عمران خان کی سیاست کی بنیاد انصاف ہے، وہ اپنی بنیاد سے کبھی نہیں ہٹیں گے، انصاف کے تقاضے سب کے لیے پورے ہونے چاہئیں ، میاں محمد نواز شریف پر لندن میں حملہ ہونے کی ہمیں اطلاعات نہیں، کیونکہ ہم پاکستان میں ہیں اور وہ لندن میں ہیں، اگر ان پر حملہ ہوا ہے تو میرا مشورہ ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ملک آجائیں، حکومت انہیں محفوظ جگہ پر بہتر جگہ پر رکھے گی۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں حزب مخالف کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنے ہی وزن تلے دب چکی ہے، اور ان کی تحریک اب ختم ہوچکی ہے، جس کی وجہ سے اس وقت سیاسی ہلچل کم ہے، حکومت کو کہیں پر بھی کوئی خطرہ نہیں، حالات سب ٹھیک ہیں۔


مشہور خبریں۔
مُردہ سیاستدانوں کی اے آئی ویڈیوز، بھارت میں انتخابی مہم کے دوران ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا استعمال
?️ 8 اپریل 2024سچ خبریں: بھارت میں رواں ماہ 19 اپریل سے شروع ہونے والے
اپریل
امریکہ میں انتخابی بدامنی کی وجوہات
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: گارڈین، ایک واچ ڈاگ گروپ جس نے امریکی جمہوریت کو
ستمبر
حکومت نے چیف جسٹس کو مدت ملازمت میں توسیع دی تو پیپلز پارٹی مخالفت کرے گی، پیپلز پارٹی
?️ 26 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ
مئی
ایرانی انتخاباتی مناظروں پر المیادین چینل کا خصوصی پروگرام
?️ 9 جون 2021سچ خبریں:لبنان کے المیادین نیوز چینل نے ایران کےدوسرے انتخاباتی مناظروں کے
جون
کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں: محبوبہ مفتی
?️ 6 اگست 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی
اگست
شیریں مزاری نے ایک بار پھر عمران خان کی حکومت کو گرانے میں بیرونی سازش کا دعویٰ کیا ہے۔
?️ 23 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر
اپریل
الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہو نے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی کان ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں
جولائی
محمد عبداللہ خان سنبل چیف سیکریٹری پنجاب تعینات
?️ 21 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے محمد عبداللہ خان سنبل کو چیف
دسمبر