وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکرگزار ہوں، سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس ہوں گے،پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

یاد رہے ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست 2025 کا بجلی کا بل وصول کیا جا چکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کیلئے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

سردار اویس لغاری نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ مشکل کے اس وقت میں عوام کے دکھوں پر مرحم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ متاثرین کے ریسکیو و بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں اور جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کے ریسکیو و بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں ،جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

دوسری جانب اضافی بل وصول کرنے پر بجلی کمپنی کو 20 کروڑ روپے جرمانہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو خراب میٹرز کی بنیاد پر صارفین سے اضافی بل وصول کرنے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا، اتھارٹی نے حکم دیا ہے کہ اضافی وصولی 30 روز میں صارفین کو واپس کی جائے بصورت دیگر کمپنی پر یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ گیپکو نے دو مرتبہ صارفین سے سلو اور خراب میٹرز پر بل وصول کیے، اس مد میں 1 ہزار 298 صارفین کو زائد بلنگ ثابت ہوئی، اس حوالے سے نیپرا اتھارٹی نے شوکاز نوٹس پر گیپکو کا جواب مسترد کردیا۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارت توانائی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے اور زائد بلنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ منصوبہ مرحلہ وار شروع کیا جائے گا اور ابتدائی مرحلے میں بجلی کے 3 لاکھ 50 ہزار میٹرز تبدیل کیے جائیں گے، بجلی کے میٹرز کی تبدیلی کے حوالے سے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو باظابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سیاسی شکست ہوگی:صہیونی وزیر خارجہ

?️ 17 ستمبر 2025فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سیاسی شکست ہوگی:صہیونی وزیر خارجہ  اسرائیل

ابھی تو ہم نے اپنی پوری طاقت دکھائی ہی نہیں

?️ 25 مئی 2021سچ خبریں:غزہ میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے کہا کہ

پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول

?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کو جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ

صیہونیوں کی مشرقی یروشلم میں ایک مسجد کو شہید کرنے کی کوشش

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کاکہنا ہے کہ صیہونیوں کی جانب

ٹرمپ منصوبہ، نیتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟

?️ 5 اکتوبر 2025ٹرمپ منصوبہ، نتن یاہو کی بقا یا اتحاد کا زوال؟  امریکی صدر

صہیونی حکومت خطے میں عدم استحکام کی جڑ ہے: حماس

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن

بائیڈن بھیڑ کی طرح ٹرمپ کا پیچھا کر رہا ہے: مشرق وسطی

?️ 30 مئی 2022سچ خبریں:   برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ

سوڈان کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈان کی صورتحال کو نازک قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے