وفاقی حکومت کا سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اگست کے بجلی بل معاف کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے بروقت اور عوام دوست فیصلے پر شکرگزار ہوں، سیلاب زدہ علاقوں میں اگست کے وصول کردہ بل واپس ہوں گے،پاور ڈویژن فیصلے پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

یاد رہے ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بِلوں کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ جن سیلاب متاثرہ صارفین سے اگست 2025 کا بجلی کا بل وصول کیا جا چکا ہے وہ آئندہ ماہ ایڈجسٹ کردیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد متاثرہ علاقوں کیلئے بجلی کے بلوں کے حوالے سے تفصیلی پیکیج کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

سردار اویس لغاری نے کہا کہ سیلاب نے ملک بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ مشکل کے اس وقت میں عوام کے دکھوں پر مرحم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ متاثرین کے ریسکیو و بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں اور جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کے ریسکیو و بحالی کیلئے وفاقی و صوبائی ادارے اپنی تمام تر کوششیں کر رہے ہیں ،جب تک سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں واپس نہیں چلے جاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

دوسری جانب اضافی بل وصول کرنے پر بجلی کمپنی کو 20 کروڑ روپے جرمانہ کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو خراب میٹرز کی بنیاد پر صارفین سے اضافی بل وصول کرنے پر 20 کروڑ روپے جرمانہ کیا، اتھارٹی نے حکم دیا ہے کہ اضافی وصولی 30 روز میں صارفین کو واپس کی جائے بصورت دیگر کمپنی پر یومیہ ایک لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

بتایا گیا ہے کہ گیپکو نے دو مرتبہ صارفین سے سلو اور خراب میٹرز پر بل وصول کیے، اس مد میں 1 ہزار 298 صارفین کو زائد بلنگ ثابت ہوئی، اس حوالے سے نیپرا اتھارٹی نے شوکاز نوٹس پر گیپکو کا جواب مسترد کردیا۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو جدید اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزارت توانائی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر قابو پانے اور زائد بلنگ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں تھری فیز میٹرز کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، یہ منصوبہ مرحلہ وار شروع کیا جائے گا اور ابتدائی مرحلے میں بجلی کے 3 لاکھ 50 ہزار میٹرز تبدیل کیے جائیں گے، بجلی کے میٹرز کی تبدیلی کے حوالے سے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو باظابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مشہور خبریں۔

حکومت کا اسلام آباد کو محفوظ بنانے کیلئے سکیور نیبر ہوڈ سروے کا اعلان

?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے

جمعے کی نماز کے دوران حملہ افسوس ناک، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں۔ عطا تارڑ

?️ 7 فروری 2026لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جمعے

سپریم کورٹ فیصلوں میں آزادہے: چیف جسٹس پاکستان

?️ 20 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہےکہ ’کبھی

نیتن یاہو کے 12 سالہ اقتدار کا خاتمہ، یائر لاپڈ نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا

?️ 3 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو ذلت آمیز شکست

شمالی غزہ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خلاف صیہونی قابضین کی نئی جارحیت

?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی جنگی طیارے نے فلسطینی شہریوں کے خلاف ہر روز

راستہ تبدیل نہیں ہوگا، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 30 نومبر 2025مردان (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا

صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؛ حماس کا خاتمہ یا قیدیوں کی آزادی؟

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست میں کیے جانے والے حالیہ سروے کے نتائج

کیا شیخ رشید استعفی دے رہے ہیں

?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے