?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا ارسا ایکٹ میں ترمیم کے فیصلے کو سندھ حکومت نے مسترد کردیا۔میڈیا مطابق ذرائع سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ ارسا ایکٹ میں ہرقسم کی تبدیلی مخالفت کی جائے گی، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نچار کھوڑو ارسا ایکٹ سے متعلق تحریک التوا سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق کہ سندھ اسمبلی میں تمام پیپلز پارٹی اراکین ارسا ایکٹ میں ترمیم کی مخالفت کریں گے، وفاقی حکومت واٹر کارڈ 1991 ختم کرکے اختیارات اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ نثار کھوڑو کی تحریک التوا کے دوران سندھ کابینہ کے اہم وزرا خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ 14 مارچ کو وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک سابق وفاقی سیکرٹری کو انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کا چیئرمین مقرر کر دیا تھا جس پر خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ یہ یکطرفہ فیصلہ صوبوں کو وفاق کے خلاف کھڑا کر سکتا ہے۔
اس فیصلے سے حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) اور صدر آصف علی زرداری کی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان دراڑ پیدا ہونے کا بھی امکان تھا کیونکہ اس کے نئے اسٹرکچر سے بظاہر ارسا کی آزاد حیثیت متاثر ہوتی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے سیکریٹری اسد رحمان گیلانی کی جانب سے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے وفاقی حکومت کے 22ویں گریڈ کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو بطور چیئرمین انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سائنسدانوں کا ماں کے دودھ کا متبادل تیار کرنے کا دعویٰ
?️ 5 جون 2021لندن (سچ خبریں )بایو لاجسٹ ڈاکٹر اسٹرک لینڈ (Dr Leila Strickland) کی
جون
اسرائیل جنگ کو روک رہا ہے یا بڑھا رہا ہے؟شیری رحمٰن کا ردعمل
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے حماس
اگست
عظیم صہیونی مصیبت کے چند اہم اشارے؛ جنگیں اسرائیل کو کہاں لے جائیں گی؟
?️ 2 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حلقوں نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ
ستمبر
پی اے سی نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی۔
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئر مین نور عالم
جولائی
کراچی کے کس حلقے میں عمران خان اب بھی بہت مقبول ہیں
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)کراچی کے حلقے این اے 249ء میںاب بھی عمران خان
اپریل
روسی صدر کا یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں اہم بیان
?️ 29 جولائی 2023سچ خبریں: روسی صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو، مغرب کے برعکس،
جولائی
عید سے قبل ہفتہ وار مہنگائی بڑھ گئی
?️ 5 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عید سے قبل قلیل مدتی مہنگائی 4 اپریل
اپریل
غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی
جنوری