وطن کے دفاع کے لئے ہم ہر قیمت ادا کرنے کے لئے تیار ہیں

آرمی چیف

🗓️

اسلام آباد(سچ خبریں)  تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے انہیں وطن کا دفاع جان سے زیادہ عزیز ہے اور اس کے لیے وہ ہر قیمت ادا کرنے کو تیار ہیں جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ تمام شہداکےلواحقین اورمعززمہمانوں کوسلام پیش کرتے ہیں، قربانیوں کےبعداس وطن کوحاصل کیاگیا۔ دفاع وطن ایک مقدس فریضہ ہے،شہداکی قربانیاں وطن سےمحبت کااظہارہے،شہداکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہم اپنےشہیدوں کوکبھی نہیں بھولے۔

آرمی چیف نے کہا کہ دفاع وطن کیلئےکسی قربانی سےدریغ نہیں کرینگے،روایتی یاغیرروایتی جنگ ہوپاک فوج نےہرچیلنج کامقابلہ کیا۔

دفاعی قوت میں خودانحصاری کےذریعےملکی دفاع کوناقابل تسخیربنادیاہے،عوامی تعاون کےبغیرکوئی بھی فوج ہووہ ریت کی دیوارثابت ہوتی ہے،کچھ لوگ ملک دشمنوں کےہاتھوں میں کھیلتےہیں،دشمن کےمنفی عزائم کوکبھی کامیاب نہیں ہونےدینگے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس عرض پاک پرپرتشدد رویےکی کوئی گنجائش نہیں، کسی شخص کوعلاقائی یالسانیت کوبنیادپرریاست کوبلیک میل کرنےکی اجازت نہیں ہوگی،طاقت کااستعمال صرف اورصرف ریاست کااختیارہے۔

اعتدال پسند اورجدیداسلامی فلاحی ریاست بناناہے،جمہوریت میں پاکستان کی مضبوطی اوربقاہے،ہم سب کوآئین کی پاسداری ،برداشت اوررواری کوفروغ دیناہوگا،تنقیدبرائےتنقیداورذاتی عناد کوپس پشت ڈالناہوگا۔ ملک آپ کیلئےکیاکرسکتاہے،یہ بتائیں آپ ملک کیلئےکیاکرسکتےہیں،معیشت ،کلائیمٹ اورآبادی کوکنٹرول کرناہماری ترجیح ہوناچاہیے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان عوام نےجنگ کےدوران بہت مشکلات کاسامناکیاہے،پاکستان افغانستان کےساتھ کھڑاہے،افغانستان میں خواتین سمیت انسانی حقوق کااحترام ہوناچاہیے،اس مشکل وقت میں افغانستان کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔

پاکستان اورہندوستان کےدرمیان مسئلہ کشمیرکی حیثیت کلیدی ہے،امن پسندی کی خواہش کوہماری کمزوری نہ سمجھاجائے،سیدعلی گیلانی کی طویل جدوجہدکوخراج تحسین پیش کرتےہیں،کشمیرکی سفارتی،اخلاقی اورسیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کاروائی، درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے

🗓️ 5 جون 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں وحشیانہ کاروائی

یمنی فوج نے خلیج عدن میں امریکی جہاز کو نشانہ بنایا

🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں:یمنی فوج نے مظلوم فلسطینی قوم اور اپنے بھائیوں کے استحکام

عراق میں چوبیس گھنٹے کے اندر امریکی رسد کے قافلے پر تین حملے

🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے عراق سے فوجی انخلا کے معاملے میں

حماس کی شکست تک ہم غزہ میں جنگ جاری رکھیں گے: گیلنٹ کا نیا دعویٰ

🗓️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: اگرچہ صیہونی حکام غزہ میں تقریباً 9 ماہ کی جنگ

سعودی اتحاد کے کارندوں کا یمنی خواتین کے ساتھ سلوک

🗓️ 17 جون 2023سچ خبریں:صوبہ مارب کے مقامی حکام نے حزب الاصلاح ملیشیا کے ہاتھوں

فوج اور حکومت ایک پیج پر ہیں: فواد چوہدری

🗓️ 21 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں) فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن،پی ٹی آئی

غزہ میں نسل کشی روکنے کا وقت ختم : اقوام متحدہ

🗓️ 3 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین کے ایک گروپ نے

مسجد اقصیٰ میں 150 ہزار افراد نے عید الاضحی کی نماز ادا کی

🗓️ 9 جولائی 2022سچ خبریں:    ہزاروں فلسطینی آج ہفتہ کو عید الاضحی کی نماز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے