وزیرِاعظم کا صنعت و زراعت کی ترقی کیلئے ’روشن معیشت بجلی پیکیج‘ کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں صنعت و زراعت کی ترقی کے لیے ’روشن معیشت بجلی پیکیج‘ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم سے صنعتی و زرعی شعبے کے ماہرین و کاروباری برادری کے وفد نے ملاقات کی، اس ملاقات میں شہباز شریف نے پیکیج کا اعلان کیا، پیکیج کے تحت صنعتوں اور کسانوں کو آئندہ تین سال یعنی نومبر 2025ء سے اکتوبر 2028ء تک کے عرصہ میں رعایتی قیمت پر اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزیر بجلی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کی اس پیکیج کی تیاری کیلئے کاوشیں لائق تحسین ہیں، جس کے تحت صنعتی شعبے کو 34 روپے اور زرعی شعبے کو 38 روپے پر ملنے والے یونٹس کی قیمت کو خاطر خواہ کم کرکے اضافی یونٹس فراہم کیے جائیں گے، آئندہ تین برس میں پورا سال صنعتی و زرعی شعبے کو اضافی بجلی 22 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی قیمت پر فراہم کی جائے گی، روشن معیشت بجلی پیکیج کے تحت فراہم کی جانے والی بجلی کا بوجھ نہ تو گھریلو صارفین اور نہ ہی کوئی دیگر شعبہ اٹھائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس موسم سرما میں دیئے جانے والے پیکیج کے تحت صنعتی و زرعی شعبے نے 410 گیگاواٹ اضافی بجلی استعمال کی، جس کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلا، برآمدات میں اضافہ ہوا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوئے، ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار میں اضافے کیلئے صنعت و زراعت کی ترقی انتہائی ضروری ہے، ملکی صنعتوں اور زرعی شعبے کی خطے میں مسابقت بڑھانے اور کاروباری سہولیات میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ معاشی بحران سے معاشی استحکام کا سفر کٹھن ضرور تھا لیکن معاشی ٹیم کی محنت اور آپ سب کے تعاون سے یہ ممکن ہوا، صنعت و زراعت کے شعبے ترقی کریں گے تو ملک کو قرضوں سے نجات ملے گی، اللہ کے فضل کرم سے بہتر پالیسیوں کی بدولت معاشی اشاریے بہتر ہوئے مگر ہم سب کو مل کر ابھی مزید محنت کرنی ہے، پختہ یقین ہے آپ کے تعاون اور معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت سے پاکستان کی معاشی خودمختاری کا ہدف جلد حاصل کرلیں گے۔

مشہور خبریں۔

غلطیوں سے سیکھا، آگے بڑھے، ملکی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ وزیراعظم

?️ 28 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے

عرب دنیا کے اہم اخبارات کی سرخیاں: خطے میں ایران کی طاقت کے نئے مرحلے کا آغاز

?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:ایران کی خطے میں طاقت کو مضبوط بنانے اور وعدہ صادق

کیا سنی اتحاد کونسل کا جمعیت علماء اسلام کے ساتھ اتحاد ہو جائے گا؟

?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے جمعیت علماء

پاکستانی وزیر خارجہ: ہم ایرانی زائرین کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اسلامی

مودی کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔ مفتی منیب الرحمان

?️ 12 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے

لاہور ہائیکورٹ سے رہائی کے احکامات کے چند گھنٹوں بعد ڈاکٹر یاسمین راشد پھر گرفتار

?️ 14 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد

یمنیوں کے سامنے صہیونیوں کی ناکامی؛ موساد کی مدد حاصل کرنے کی کوشش

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں:صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ آویگدور لیبرمین نے یمنی مزاحمت

پاکستان طالبان سمیت افغانستان کے تمام گروہوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے: وزیر خارجہ

?️ 25 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے