?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان اور ترک وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطے میں دونوں ممالک کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط کرنے سمیت خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور دہشت گردی کے واقعات پر اظہار یک جہتی کیا۔
ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے ایران کے وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے بات کی۔
بیان میں کہا گیا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تجاری، توانائی، رابطہ کاری، ثقافتی اور عوامی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں اضافے کی حکومت پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
دفترخارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے کی خواہش کو نمایاں کیا گیا۔
بلاول بھٹوزرداری نے ایران کے صوبے شیراز میں ایک مزار پر دہشت گردی کے حملے کی مذمت کی اور پاکستان کی جانب سے ایران کے عوام کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔ دفترخارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے مستقل طور پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 15 نومبر کو ترکیہ کے وزیرخارجہ میولت کاؤس اوغلو سے ٹیلی فون پر بات کی اور استنبول میں دہشت گردی کے حملے پر تعزیت کی۔
وزیرخارجہ نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کے خلاف ترکیہ کی جنگ میں پاکستان کے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ وزیرخارجہ نے ترک حکام کی کوششوں کو بھی سراہا، جس کے نتیجے میں بدترین واقعے کے ملزمان کی فوری گرفتاری ہوئی تھی۔
بلاول بھٹوزرداری نے ترک قوم کی بہادری کی تعریف کی اور کہا کہ ان کا عزم امن اور استحکام کو خراب کرنے کی ناکام کوششوں کو دفن کردےگا۔
ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ گفتگو کے دوران وزیرخارجہ بلاول بھٹوزرداری نے واقعے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر ترک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا اور واقعے کے زیر علاج زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لیے دعا کی۔


مشہور خبریں۔
غزہ کی پٹی میں تمام اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ امن عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار
اگست
نیتن یاہو کے جنگ طلبانہ بیانات
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر
ایران اور اسرائیل کی جنگ کا پی کے کے پر اثرات
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: اس وقت ترکی کے میڈیا اور اخبارات میں کوئی ایسا
جون
فلسطینی بچوں کی بے خوف نماز
?️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ایجنسی شہاب نے صیہونی حکومت کے فوجیوں کی پرواہ
ستمبر
حکومت اسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے: فیصل سلطان
?️ 31 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت
مئی
کالعدم ٹی ٹی اے کی سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان افغانستان کی دہشت گردوں کے
مارچ
اسرائیل کے شام کی سرزمین پر 9 مستقل فوجی اڈے قائم
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے چینل 12 کے اطلاعاتی مرکز نے منگل
مئی
شامی دفاع نے حمص پر اسرائیلی میزائل حملے کا مقابلہ کیا
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ شامی
اکتوبر