?️
پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کاالیکشن لڑنے کافیصلہ کرلیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نہیں لیااور سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شامل نہیں ہوئے اور اس وقت آزاد امیدوار ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں بھی صوبائی صدارت کیلئے کاغذات جمع کرو ارکھے ہیں جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن ایکٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی تھی۔
اس حوالے سے اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوٴں کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں، الیکشن میں ملک بھرسے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پارٹی پی ٹی آئی لکھا تھا، ہمارےامیدواروں کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کہا جاتا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کو جوائن کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے آزاد ارکان اب سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے۔ ہمارا اتحاد اس ملک کیلئے ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدرضا کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 180سیٹوں پر جیت چکی ہے۔
ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔رہنما پی ٹی آئی نے بتایا تھاکہ ہمارا موقف ہے کہ وہ آزادحیثیت سے کامیاب امیدوار کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواران بڑی تعدادمیں منتخب ہوئے تھے ، آزاد امیدواروں کوٹکٹ بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ایشو ہوئے تھے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ یہ فیصلہ ہم تینوں کے درمیان مشاورت سے ہواتھا۔ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں میں بھی ہمارے امیدوار سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کریں گے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
پاکستان کے سیاسی مستقبل میں آنے والے ہفتوں کا اہم کردار
?️ 17 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار Scott Ritter کا خیال ہے کہ آنے والے
نومبر
یمن کا امریکہ اور برطانیہ کو انتباہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:تحریک انصار اللہ کے ترجمان نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ
جنوری
اسرائیل کے دشمن ہماری گہری تقسیم سے خوش ہیں : دی یروشلم پوسٹ
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:بحران کے جاری رہنے کے اثرات کے بارے میں یروشلم پوسٹ
اپریل
کویت کا اسرائیل کے خلاف سخت بیان
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: کویتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کی رفح
جون
مخصوص نشستوں کے کیس میں الیکشن کمیشن کا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ ختم
?️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مخصوص نشستوں کے کیس کے حوالے سے غور
ستمبر
طالبان کے ساتھ بات چیت کے لیے چین اور پاکستان کے اقدامات
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:افغانستان میں طالبان کی حکومت کو قائم ہوئے ڈیڑھ سال سے
مئی
حماس قطر سے کہاں چلے جانا چاہیے؟َعطوان کا مشورہ
?️ 13 مئی 2024سچ خبریں: سینئر علاقائی تجزیہ کار نے حماس کو نکالنے کے لیے
مئی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قیدیوں کی وینز پر حملے کو پولیس کا ڈراما قرار دیا
?️ 26 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں
اکتوبر