وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکا انتخاب،علی امین گنڈا پورا کاآزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے آزاد حیثیت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کاالیکشن لڑنے کافیصلہ کرلیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا حلف نہیں لیااور سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شامل نہیں ہوئے اور اس وقت آزاد امیدوار ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی میں بھی صوبائی صدارت کیلئے کاغذات جمع کرو ارکھے ہیں جبکہ انٹرا پارٹی الیکشن ایکٹ کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی تھی۔
اس حوالے سے اسلام آباد میں سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنماوٴں کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کی 180 نشستوں پر کامیاب ہوچکے ہیں، الیکشن میں ملک بھرسے پی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ہمارے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پارٹی پی ٹی آئی لکھا تھا، ہمارےامیدواروں کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کہا جاتا ہے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کو جوائن کررہے ہیں، پی ٹی آئی کے آزاد ارکان اب سنی اتحاد کونسل کو جوائن کریں گے۔ ہمارا اتحاد اس ملک کیلئے ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامدرضا کو بھی خوش آمدید کہتے ہیں، پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں 180سیٹوں پر جیت چکی ہے۔
ہمارے امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا۔رہنما پی ٹی آئی نے بتایا تھاکہ ہمارا موقف ہے کہ وہ آزادحیثیت سے کامیاب امیدوار کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے، الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواران بڑی تعدادمیں منتخب ہوئے تھے ، آزاد امیدواروں کوٹکٹ بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ایشو ہوئے تھے۔بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ یہ فیصلہ ہم تینوں کے درمیان مشاورت سے ہواتھا۔ قومی اسمبلی، پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیوں میں بھی ہمارے امیدوار سنی اتحاد میں شمولیت اختیار کریں گے۔

مشہور خبریں۔

وزارت داخلہ نے عاشورا کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت محرم

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں بڑھادیں

?️ 16 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈالر

تنہائی میں مرنے والا ایک انقلابی مجاہد

?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کے انقلابی مجاہد اور سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ جنہوں نے

اسحٰق ڈار وزیرخزانہ کے عہدے کیلئے اہل نہیں، شوکت ترین

?️ 7 جنوری 2023اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کا کہنا

فلسطینی پرچم کے خلاف بن گوئیر کے فیصلے پر یروشلم میں زبردست مظاہرے

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:نئی صیہونی حکومت کی کابینہ کے فلسطینیوں کے خلاف تناؤ پیدا

میانمار کی سابق رہنما پر بدعنوانی کا الزام عائد

?️ 10 جون 2021سچ خبریں:میانمار کے ذرائع ابلاغ کے مطابق میانمار کی سابق رہنما پر

بزدار کی باجوڑ بم دھماکے کی شدید مذمت

?️ 13 نومبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  نے باجوڑ میں ریموٹ

پاکستان کی معاشی سمت بہتر اور معیشت ترقی کیجانب گامزن ہے۔ وزیراعظم

?️ 6 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے