?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گل پلازہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کا اعلان کر دیا، امدادی رقوم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی۔
نیوز کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ گل پلازہ سے 15 لاشیں مل چکی ہیں، 22 افراد کو معمولی زخم آئے، وہ گھروں کو جا چکے ہیں جبکہ 65 افراد تاحال لاپتہ ہیں، واقعہ میں 80 افراد متاثر ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دو دن پہلے افسوس ناک واقعہ پیش آیا، گل پلازہ سب ہی کبھی نہ کبھی جا چکے ہوں گے، سوا دس بجے کے قریب آگ بھڑکی، آگ لگنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، شاید شارٹ سرکٹ کہ وجہہ سے آگ لگی۔
انہوں نے کہا کہ 100 فائر فائٹر کے ایم سی اور 100 فائر فائٹر 1122 کے وہاں آئے، صوبائی وزیر سعید غنی، مئیر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی مئیر سلمان اور میں بھی وہاں گیا، نیوی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی مدد کی۔ انہوں نے آگاہ کیا کہ فائر فائٹر نے تین جگہیں بنائی ہیں جہاں سے وہ اندر گئے ہیں، عمارت چالیس فیصد کولیپس ہو چکی ہے، شاید پوری عمارت گرانی پڑے، ہم سب غمگین ہیں ، دکھ میں شریک ہیں، فائر فائٹر فرقان شہید ہوا ہے، اسکا والد بھی فائر فائٹر تھے اور شہید ہوئے تھے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ آج صبح ایک میٹنگ کی تھی، کراچی چیمبر سے مشورہ کیا، فوری طور پر کوشش ہے مسنگ افراد کا پتہ لگ سکے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے دیں گے، کاغذات مکمل ہوتے ہی یہ سلسلہ شروع ہوجائے گا، امدادی رقوم کی فراہمی کل سے شروع ہو جائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ کراچی کی کئی عمارتوں میں سیفٹی مسائل ہیں، ان مسائل سے نمٹنے کےلیے ہی فوری اور وسط مدتی اقدامات کر رہے ہیں، لواحقین کے دکھ میں شریک ہونے کےلیے کابینہ اراکین ہر ایک کے گھر جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
سویڈن کی اسلام اور قرآن دشمنی کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن میں کچھ عرصہ قبل قرآن پاک کی توہین کرنے
جولائی
سعودی عرب یمن میں تنازع ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے لیکن ایران نہیں: واشنگٹن
?️ 12 مئی 2022سچ خبریں: یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹموتھی لنڈرکنگ نے
مئی
بوکا سے نیویارک تک، طاقت کے تاروں پر دہشت گردی کا رقص
?️ 26 ستمبر 2025بوکا سے نیویارک تک، طاقت کے تاروں پر دہشت گردی کا رقص
ستمبر
باحجاب لڑکی کو ہراساں کرنا شرم کا مقام ہے: جاوید اختر
?️ 10 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر
فروری
ریاض کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے تل ابیب کی کوشش بے نتیجہ
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں:تساہی ہینگبی نے ہرزلیہ کی ریخمین یونیورسٹی میں ایک کانفرنس میں
ستمبر
ڈیرہ اسماعیل خان میں حملے، تین دنوں میں سات کسٹم اہکار ہلاک
?️ 21 اپریل 2024 ڈیرہ اسماعیل خان: (سچ خبریں) صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ
اپریل
پارلیمانی انتخابات میں عراقیوں کی بڑھتی ہوئی شرکت؛ 20سال بعد کا سب سے زیادہ ریکارڈ
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں:عراق کے پارلیمانی انتخابات میں 20 سال بعد عراقیوں کی تاریخی
نومبر
حکومت میں شمولیت کے حوالے سے ’ تذبذب ’ کا شکار پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس آج پھر ہوگا
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی
فروری