?️
بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رِند نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے اگر گیس اور بجلی کی مشکلات حل نہ کی گئی تو وہ صوبے کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی، توانائی و قدرتی وسائل کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد اصغر ترین کی جانب سے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صوبے کی عدم نمائندگی کے حوالے سے قرارداد پر بات کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ وہ صرف نوٹی فکیشن کی حد تک وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہیں، لیکن عملی طور پر وہ کچھ نہیں۔
یار محمد رند نے، جو بلوچستان کابینہ میں وزیر تعلیم بھی ہیں، کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں انہیں وفاقی وزیر توانائی کے کسی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا یا پانی و توانائی کے مسئلے پر کبھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور واپڈا پر بلوچستان کے عوام کو مناسب گیس اور توانائی کی سپلائی سے محروم رکھ کر ان کے خلاف ‘مظالم کا ارتکاب’ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی و توانائی کا قلمدان اس شخص کو دیا گیا ہے جو بلوچستان کے عوام کی مشکلات کے حوالے سے انہیں سننے کو تیار نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہوں نے گیس اور بجلی کی سپلائی کے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی، تاہم سابق وفاقی وزیر توانائی اور وفاقی حکومت نے ان کی کوششوں کو کوئی اہمیت نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ پہلے پانی و توانائی کی وزارت عمر ایوب خان کو سونپی گئی، جو مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت میں کابینہ کا حصہ تھے اور اسلام آباد میں حکومت بنانے سے کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی؛ صہیونی ریاست کی سیاسی بحرانوں سے فرار اور امریکہ کی پشت پناہی
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:ایسے وقت میں جب غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ
مارچ
یوکرین کی روس کے لیے کیا حیثیت ہے؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یوکرین کی
فروری
پنجاب؛ اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح، 3 مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے
?️ 3 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر
مئی
کورونا میں کمی کے بعد ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 4 اکتوبر 2021لاہور/ اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی میں کمی
اکتوبر
طالبان کی عسکری طاقت اور افغانستان کا مستقبل
?️ 27 مارچ 2021(سچ خبریں) سماجی انصاف کی کیسی ستم ظریفی ہے کہ روس، امریکا،
مارچ
صیہونی جنرل کا مزاحمتی تحریک کے مقابلہ میں ناکامی کا اعتراف
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کے ایک جنرل نے اعتراف کیا کہ آئرن ڈوم
اپریل
روس نے نیک نیتی کے ساتھ کیف کا علاقہ چھوڑا: کریملن
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: دمتری پیسکوف نے آج یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی
اپریل
وفاقی کابینہ میں متوقع تبدیلیوں کی تصدیق ہو گئی
?️ 14 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) سرگودھا میں وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو میں
اپریل