وزیراعظم کے معاون خصوصی نےاستعفی دینے کی دھمکی دے دی

?️

بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رِند نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے اگر گیس اور بجلی کی مشکلات حل نہ کی گئی تو وہ  صوبے کے لیے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پانی، توانائی و قدرتی وسائل کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

 جے یو آئی (ف) کے رکن صوبائی اسمبلی محمد اصغر ترین کی جانب سے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں صوبے کی عدم نمائندگی کے حوالے سے قرارداد پر بات کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ وہ صرف نوٹی فکیشن کی حد تک وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہیں، لیکن عملی طور پر وہ کچھ نہیں۔

یار محمد رند نے، جو بلوچستان کابینہ میں وزیر تعلیم بھی ہیں، کہا کہ گزشتہ تین سالوں میں انہیں وفاقی وزیر توانائی کے کسی اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا یا پانی و توانائی کے مسئلے پر کبھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

انہوں نے سوئی سدرن گیس کمپنی اور واپڈا پر بلوچستان کے عوام کو مناسب گیس اور توانائی کی سپلائی سے محروم رکھ کر ان کے خلاف ‘مظالم کا ارتکاب’ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی و توانائی کا قلمدان اس شخص کو دیا گیا ہے جو بلوچستان کے عوام کی مشکلات کے حوالے سے انہیں سننے کو تیار نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہوں نے گیس اور بجلی کی سپلائی کے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی، تاہم سابق وفاقی وزیر توانائی اور وفاقی حکومت نے ان کی کوششوں کو کوئی اہمیت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے پانی و توانائی کی وزارت عمر ایوب خان کو سونپی گئی، جو مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت میں کابینہ کا حصہ تھے اور اسلام آباد میں حکومت بنانے سے کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکی کانگریس ارکان کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے نام خط

?️ 20 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) امریکی کانگریس ارکان نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز

غزہ کے دفاع میں ڈنمارک کے عوام کا زبردست مظاہرہ

?️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: ڈنمارک کے ہزاروں افراد اس ملک کے دارالحکومت کی سڑکوں

لبنانی صدر کا پہلا غیر ملکی دورہ کس ملک کا ہو گا؟

?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے اپنے انتخاب کے بعد

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر قومی اسمبلی کا ردعمل

?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی نے حماس  کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت

غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے

کیا امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے؟امریکی سفیر کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے

بلوچستان کا دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا

?️ 8 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یونیٹی روڈ پر دھماکے

دہشتگردی کا شکار چینی انجینیئرز آئی پی پی مذاکرات میں شامل نہیں تھے، فنانس ڈویژن

?️ 9 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) فنانس ڈویژن نے کراچی میں دہشتگردی کا شکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے