?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کرکے بھارت کے خلاف آپریشن پر اعتماد میں لیا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی اور چوہدری سالک حسین کو فون اور بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے سلسلے میں اعتماد میں لیا۔
وزیر اعظم نے ملکی سیاسی قیادت کو بھارت کے حملے، پیش آنے والی صورتحال اور بھارت کو دیے جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ’الحمدللہ! افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا آج مربوط طریقے سے جواب دیا، بھارت نے پاکستان پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، بھارتی جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نےانتہائی تحمل سے کام لیا۔‘
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعےکے بعد حقائق جاننےکے لیے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا کہا لیکن بھارت نے پاکستان کا غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ ٹھکرا دیا، آج صبح بھارت نے نورخان ایئربیس اور دیگر مقامات پر میزائل سے حملے کیے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی حملوں میں نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، بھارت کی پے در پے کارروائیوں کا ہماری بہادر افواج نے بھرپور جواب دیا، پاک افواج نے ان ملٹری تنصیبات کونشانہ بنایا جن سے پاکستان پر حملے کیے گئے، آج ہم نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بے گناہوں کے خون کا بدلہ لے لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پوری قوم کو اس کامیاب آپریشن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک گفتگو میں بھارتی جارحیت پر پاکستان کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی حمایت پر بلاول بھٹو سے اظہار تشکر کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے حالیہ کشیدگی میں ملک و قوم کی مثالی قیادت کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر پاکستان فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔
دریں اثنا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے وزیراعظم سے گفتگو میں کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر مبارک باد پیش کرتی ہے، سفارت کاری پر توجہ دی جائے اور پوری دنیا کو صورتحال اور اپنے موقف سے آگاہ کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ تمام اختلافات ختم، پوری قوم یک جان ہے، جماعت اسلامی حکومت اور افوج پاکستان کی پشت پر ہے۔


مشہور خبریں۔
ملک میں صدارتی نظام کی نہ گنجائش ہے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) مسلم لیگ ضیاء الحق کے سربراہ اعجاز الحق
جنوری
روس کی شام اور ترکی سے امیدیں
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:میخائل بوگدانوف، نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطیٰ اور افریقی ممالک
جون
ایرانی میزائلوں کی وجہ سے اسرائیل ایک بے مثال بحران میں مبتلا
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عرب تجزیہ کار اور سیاسی علوم کے پروفیسر سعد نمر نے
جون
نواز شریف نے اقتدار میں آ کر انہی سے ٹکرانا ہے جو انہیں وزیراعظم بناتے ہیں، بلاول بھٹو
?️ 19 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے
جنوری
’بھارت سمجھتا ہے ایک کانفرنس رکھ کر وہ کشمیر ی عوام کی آواز دبا سکتا ہے، ہم اس کو غلط ثابت کریں گے‘
?️ 21 مئی 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
مئی
امریکہ کا 14 چینی کمپنیوں کو اپنی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان
?️ 9 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی حکومت جمعہ کی صبح 10 سے زائد چینی کمپنیوں کو
جولائی
آئی ایس آئی کے نئے ڈی جی آئی کو ابھی تک حکمنامہ نہیں ملا
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے نئے
اکتوبر
غزہ جنگ کا کیا ہوگا؟
?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا حیران کن اور
اکتوبر