وزیراعظم کی وزیر ِمواصلات اوراین ایچ اے کو مبارکباد

وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے شفافیت اور ڈیجیٹائزیشن سے قوم کا پیسہ بچانے پر وزیر مواصلات اور این ایچ اے کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  4 رویہ سڑک کی لاگت میں نون لیگ کے مقابلے میں 138 فیصد کمی اور آمدن میں 125 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 4 رویہ سڑک کی لاگت میں نون لیگ کے مقابلے میں 138 فیصد کمی اور آمدن میں 125 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم کاکہنا تھا کہ 5اعشاریہ 18 ارب روپے مالیت کی اراضی تجاوزات سے پاک کی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کارنامے عالمی سطح پر مہنگائی اور نرخوں میں اضافے کے باوجود سرانجام دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جھوٹی تقریروں اور ٹوئٹس کی بجائے استعفیٰ دیں۔ایک بیان میں ‎ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب قوم کو آپ کے بے تکے بھاشن اور جھوٹ نہیں استعفیٰ چاہیے، آپ کو آج غیرقانونی فارن فنڈنگ کا جواب دینا تھا، سڑکوں پر ٹوئٹ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو سڑکیں اور موٹرویز نواز شریف بنا گئے وہ کسی وزیر اعظم نے نہیں بنائیں، جھوٹی ٹوئٹس کرکے نہ سڑکیں بنتی ہیں اور نہ ہی فارن فنڈنگ کا ڈاکا چھپتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‎قوم کو بتائیں کہ فارن فنڈنگ کیس کی تلاشی میں آپ چور ثابت ہوئے ہیں، آپ نے کن غیرملکی کمپنیوں اور افراد سے کتنے ڈالر کھائے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎2.2 ارب روپے زائد کی فارن فنڈنگ چوری کا جواب دیں، استعفیٰ دیں اور قانون کا سامنا کریں، بتائیں کتنے اور کون سے غیرملکیوں سے کتنی غیرملکی اور غیرقانونی فنڈنگ لی، غیرقانونی، غیرملکی فنڈنگ کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں کیوں جمع نہیں کروائی۔

مشہور خبریں۔

شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

?️ 29 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر احتساب شہزاد اکبر مرزا نے نذیر چوہان

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کیخلاف ہڑتال کی حمایت

?️ 5 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کل جماعتی

فلسطینیوں نے سی این این کے رپورٹر سے کیا کہا؟

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سی این این کے خلاف فلسطین کی عوام کے غصے

شادی کیلئے عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا ہوگا یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑےگا، زویا ناصر

?️ 5 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زویا ناصر کا کہنا ہے کہ انہیں شادی

اسرائیل نے شمال میں اپنے بے گھر لوگوں کی تعداد کو کیسے دوگنا کیا ؟

?️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں:گذشتہ سال 8 اکتوبر سے جب حزب اللہ نے صہیونی دشمن

غزہ پٹی کا کنٹرول دوبارہ حماس کے ہاتھوں میں

?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: فنانشل ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی ریجیم کے ساتھ

کیا اب پلاسٹک بھی کھائی جا سکے گی؟

?️ 30 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) کیا مستقبل میں پلاسٹک غذا کے طور پر استعمال ہوگی؟

لاپتا بلوچ طلبہ کیس: جو ادارے قانون سے ماورا کارروائی کرتے ہیں، ان کی ریگولیشن کیا ہے؟ عدالت

?️ 24 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا بلوچ طلبہ کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے