?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نیشنل شپنگ کارپوریشن کو کارپوریٹ خطوط پر استوار کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے ریلوے اور شپنگ شعبے کی بہتری کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کے شپنگ سیکٹر اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا، اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحٰق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ، جنید انوار چوہدری اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے شپنگ سیکٹر میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے پلان مرتب کیا جائے،پاکستان، افغانستان، ازبکستان ریلوے لائن سے خطے میں تجارت کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمدورفت ہوگی، یہ پاکستانی شپنگ لائنز کیلئے سامان کی ترسیل سے ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ کمانے کا یہ نادر موقع ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پاکستان کے فریٹ کی مد میں خرچ ہونے والے زرمبادلہ کی بچت کیلئے بحری بیڑے میں جہازوں کی تعداد میں اضافے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت سمندری امور اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو شعبے کی ازسرنو اصلاحات اور پائیدار بزنس ماڈل پیش کرنے کی ہدایت کی ۔
مشہور خبریں۔
آنے والا موسم سرما بہت مشکل ہوگا:فرانسیسی صدر
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں سربراہان
اکتوبر
شکاگو میں تشدد اور قتل 32 افراد ہلاک اورزخمی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکہ میں سڑکوں پر تشدد کے تسلسل میں شکاگو پولیس
ستمبر
آرمی چیف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن
اپریل
فلسطینی عوام نے مٹھائیاں تقسیم کرکے ہشام ابو حواش کی فتح کا جشن منایا
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں: ہشام ابو حواش کی چار روزہ بھوک ہڑتال کے بعد
جنوری
رانا ثنا اللہ کا 17 مئی کے بعد عمران خان کی دوبارہ گرفتاری کا عندیہ
?️ 13 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے 17 مئی یا
مئی
امریکہ میں پولیس پر حملہ کرنے والوں کی سزا بڑھانے کی تجویز
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:امریکہ کے ایک رپبلکن رکنِ کانگریس، ٹونی گونزالس، نے پولیس
جون
امریکی سینیٹر کی تل ابیب کو اسلحے کی برآمد مشروط کرنے کی درخواست
?️ 28 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل ممکنہ
مارچ
نگران حکومت پنجاب کی صحت کارڈ اسکیم میں کی گئی تبدیلیوں پر حکم امتناع جاری
?️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ کے بہاولپور بینچ نے پنجاب کی نگران
جولائی