وزیراعظم کا ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس ،اہم اجلاس طلب کرلی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا،وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہو گا، وزیراعظم کو بجلی کی طلب ورسد اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔اجلاس میں بجلی چوری کیخلاف جاری کاررائیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں صوبوں میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

ملک بھر میں کئی مقامات پر 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اور لائن لاسز والے علاقوں میں 14 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شدید گرم موسم میں ملک کے مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18، 18 گھنٹے تک پہنچ گیا۔کراچی میں شدید گرمی کے دوران مختلف علاقوں میں بدترین اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا ہے۔

تربت، سبی، نصیر آباد اور جعفرآباد سمیت ضلعی ہیڈکوارٹرز میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا حال برا کر رکھا ہے۔خیال رہے کہ خیبرپختونخواہ کے شہروں چارسدہ اور نوشہرہ میں طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے۔لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے موٹر وے ایم ون بند کر دی جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج کے باعث چارسدہ میں دریائے کابل کے پل پرگاڑیوں کا رش لگ گیا جب کہ نوشہرہ میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ اور رشکئی موٹر وے انٹر چینج بلاک کر دیا۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ اکبر پورہ اور ملحقہ علاقوں میں 12 سے 16 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ جب تک غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی احتجاج ختم نہیں کرینگے۔

مشہور خبریں۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں

کیا امریکہ ایران سے جنگ کر سکتا ہے؟سابق مصری سفارتکار کی زبانی 

?️ 6 اپریل 2025 سچ خبریں:سابق مصری سفارتکار عبداللہ الاشعل نے امریکہ کے خطے میں

کرپشن میں ڈوبے امریکی صدور؛اب بائیڈن کی باری

?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی کانگریس کے نمائندے نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ

گلگت بلتستان کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ امیر مقام

?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان انجینئر

این اے 133 ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے

?️ 5 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) این اے 133 ضمنی انتخابات، ن لیگ پیپلز پارٹی کو

مسجد اقصیٰ کو آگ لگانے کی 51 ویں سالگرہ، حماس نے فلسطینی قوم سے اہم اپیل کردی

?️ 20 اگست 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) 21 اگست سنہ 1969 تاریخ اسلام کا

وائٹ ہاؤس کب یوکرین جنگ بند کروانا چاہتا ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ

?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا ادارے بلومبرگ نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف

امریکہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں برابر شریک 

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: جیوش وائس فار پیس تنظیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر خان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے