🗓️
لاہور(سچ خبریں) شدید بارش اور برفباری سے مری میں پیش آنے سانحے پر وزیراعظم عمران خان نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لوگوں کو ریسکیوکرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ مری میں سیاحوں کے شدید رش اور برفباری کی وجہ سے ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 19 افراد کی گاڑیوں میں ہی اموات ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مری میں شدیدبرفباری سےپیش آئےسانحےپردکھ کااظہار کیا ہے اور لوگوں کوریسکیوکرنے کےلیے ہدایات دی ہیں۔ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کومتحرک کر دیا گیا ہے ، تمام اداروں کوعلاقوں کوصاف کرنے کے لیے متحرک کیا گیا ہے، اگرکوئی ذمہ دار ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرنا پڑے گا تاہم اس وقت ہماری ترجیح پھنسے لوگوں کو نکالنا ہے، اس وقت ہماری ترجیح ہےسیاحوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنا ہے، امریکا میں لوگوں کوبرفباری سے بچنے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ یہ وقت کسی پرذمہ داری ڈالنے کا نہیں ہے، ہمیں لوگوں کو آفات سے بچنے کی ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ کل شام سے سیاحوں کو مری جانے سے روک دیا گیا ہے اور پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے، کسی کو توقع نہ تھی کہ اتنی زیادہ برفباری ہوجائےگی، انکوائری کی جائےگی کہ کہاں کہاں کوتاہی ہوئی ہے۔
مشہور خبریں۔
بحرین میں افغان امن اجلاس میں آرمی چیف اورآئی ایس آئی کے سربراہ کی شرکت
🗓️ 11 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور انٹر سروسز
مارچ
روس ڈون باس کی طرف بڑھ رہا ہے: زیلینسکی
🗓️ 19 مئی 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے آج جمعرات کو کہا
مئی
غزہ کی جنگ نے فلسطینیوں کو کیا دیا؟
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: قطر کی ثالثی میں غزہ کی پٹی میں انسانی بنیادوں
دسمبر
پوری پاکستانی قوم ارشد ندیم کی طرف سے پرُامید ہے: شیخ رشید
🗓️ 7 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کے حوالے سے وزیر
اگست
غزہ میں قحط کیا کرنے والا ہے؟
🗓️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے قحط کی سنگین
مارچ
کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 5 اپریل 2025کیچ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی
اپریل
حکومت کا منی بجٹ کے ذریعے 80 ارب کے ٹیکس عائد کرنے کی رپورٹس مسترد
🗓️ 20 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) محکمہ خزانہ نے منی بجٹ کے ذریعے 80
اگست
نصراللہ کی خاموشی سے واشنگٹن اور تل ابیب جدوجہد پر مجبور
🗓️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ سمندری سرحدوں کے تعین کے معاہدے
ستمبر