?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان عالمی برادری سے انتہا پسندی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری انٹرنیٹ پرنفرت انگیز مواد اور انتہاپسندی کو روکنےکیلئےاقدامات کرے، اگر عالمی رہنما اس کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کریں تویہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کینیڈامیں پاکستانی نژاد خاندان کےقتل پرعوام حیران ہے ، اس حملے کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نفرت انگیزویب سائٹس ہیں جو انسانوں میں نفرت پیداکرتی ہیں ، ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی کارروائی ہونی چاہیے، کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایاہے، کینیڈین وزیراعظم آن لائن نفرت اور اسلاموفوبیاسےلڑنےکی اہمیت سمجھتا ہے۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری انٹرنیٹ پرنفرت انگیز مواد، انتہاپسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ، اگرعالمی رہنما فیصلہ کریں اس کیخلاف ایکشن لینےکا تویہ مسئلہ حل ہوجائے ، اہم بات یہ ہےمغربی ممالک کےسربراہان اس مسئلےکوسمجھتے نہیں ہیں۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے کینیڈا میں مسلمان خاندان پرحملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا تھا کینیڈامیں پاکستانی نژادخاندان پر حملےکاسن کر افسوس ہوا ، دہشت گردی کاواقعہ مغربی ممالک میں بڑھتےاسلاموفوبیاکی عکاسی کرتا ہے، عالمی برادری کو اسلاموفوبیا سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلامی جہاد کے کمانڈروں کے قتل کے پیچھے اسرائیل کے مقاصد
?️ 10 مئی 2023سچ خبریں:19 مئی 1402 منگل کی صبح صیہونی حکومت نے دنیا کے
مئی
یمن نے امریکی اور صیہونی جہازوں پر 153 بار حملہ کیا
?️ 21 جون 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک بدر الدین
جون
شیخ علی سلمان سعودی قطر تعلقات میں بحران کا شکار
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: المیادین نے بحرین کے سب سے بڑے اپوزیشن گروپ الوفاق کے
نومبر
فلسطینی بچوں کا قاتل کون ؟ امریکہ یا اسرائیل؟
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکہ صیہونی حکومت کے قیام کے آغاز سے ہی اس
اکتوبر
آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے ناپسندیدہ لیڈرز
?️ 8 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) گیلپ پاکستان سروے، آصف زرداری، شہباز شریف اور مریم نواز ملک کے سب سے
مارچ
مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسیاں، بھارتی کسانوں کا احتجاج اور بے نقاب ہوتی بھارتی جمہوریت
?️ 15 مارچ 2021(سچ خبریں) جب سے بھارت میں انتہاپسند جماعت بی جے پی برسراقتدار
مارچ
افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ
اگست
ایک ہی سکے کے دو رخ
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت
اکتوبر