وزیراعظم کا روسی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ

?️

اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزیر اعظم نے رسی صدر پیوٹن سے بات چیت میں ان کے پر زور بیان کے لئے تعریف کا اظہار کیا وہ  پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے پیارے نبی ﷺ کیلئے مسلمانوں کے جذبات کیلئے ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وزیراعطم عمران خان نے بتایا کہ روسی صدر پیوٹن سے بات چیت میں ان کے پرزور بیان کے لیے میری طرف سے تعریف کا اظہار کیا گیا ، وہ پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مسلمانوں کے جذبات کے لیے ہمدردی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا کیوں کہ آزادی اظہار ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور دیگر باہمی فائدہ مند تعاون پر آگے بڑھنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ، اس کے علاوہ ہم نے ایک دوسرے کو اپنے ممالک کے دورے کی بھی دعوت دی۔واضح رہے کہ اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادی میر پوٹن نے حضرت محمدﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والوں اور پھر اس شرمناک عمل کو اظہار رائے کی آزادی کہنے والوں پر تنقید کی تھی اور کہا کہ پیغمبر محمدﷺ کی توہین مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی ہے اور یہ ان لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتی ہے جو اسلام کے ماننے والے ہیں۔

انہوں نے پیرس میں چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر ہونے والے حملے کی مثال دیتے ہوئے کہا ایسی باتیں انتہا پسندانہ سوچ میں اضافہ کرتی ہیں ، مذہب مخالفت اقدامات انتہا پسندانہ کارروائیوں کو جنم دیتے ہیں، فنکارانہ آزادی ‏ہونی چاہیے لیکن اس کی اپنی حدود ہیں ۔

اس دوران روسی صدر نے ان ویب سائٹس پر بھی تنقید کی جن پر دوسری عالمی جنگ میں مرنے والے روسیوں اور نازیوں کی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں ، ولادی میر پوٹن کا کہنا تھا کہ ایسی حرکات انتہاپسندی میں اضافہ کرتی ہیں ، ان کا ملک روس ایک کثیر النسلی اور کثیرالمذہبی ملک کے طور پر ابھرا ہے، اس لیے روسی ایک دوسرے کی روایات کا احترام کرتے ہیں، لیکن کئی ممالک میں ایسا احترام کم ہی پایا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں کو اسرائیل کے مستقبل کے لیے 3 بڑے خطرات کی فکر

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: یش عتید پارٹی کے موجودہ رکن یعقوب پاری نے عبرانی

جبل کے رہائشیوں کالبنان کو ایندھن فراہم کرنے پر ایران اور سید حسن نصر اللہ کا شکریہ

?️ 28 ستمبر 2021سچ خبریں:ایرانی ایندھن کے ٹینکر لبنان کے صوبہ جبل میں لوگوں کے

پی ٹی آئی ملک گیر تحریک کیوں نہیں چلا رہی ہے؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی

پارلیمنٹ کی نشستوں کی واپسی کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی جیت

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف نے پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے سے

حماس کے پاس اب بھی قابل ذکر فوجی طاقت اور سینکڑوں میزائل موجود

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے عبرانی زبان کے پورٹل کی ایک رپورٹ

صیہونی کس کی شے پر خون کی ہولی کھیل رہے ہیں؟

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی قوم

غیر قانونی تارکین وطن ایک بار پھر ٹرمپ کے عتاب کا شکار

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن

مراکش کے 36 شہروں میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے

?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے دورے کے بعد مراکش کے مختلف شہروں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے